Headlines
Loading...
ایک مشت ڈاڑھى کارکھناکیا شریعت سے ثابت ہے

ایک مشت ڈاڑھى کارکھناکیا شریعت سے ثابت ہے


السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ و برکاتہ

_*📝ســــــــــــــــــــــــــــوال👇👇👇*_

کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ ایک مشت ڈاڑھى رکھنا صریح لفظوں میں حدیثِ پاک میں هے یانہیں?دلائل سے مزیّن فرمائیں...کرم هوگا

سائل👈🏻 محمد رضا چھتیس گڑھ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

_*📚؛الجـــــــــــــــــوابــــــــــــــــــــــــــــ👇👇👇*_
صورت مسئولہ میں بے شک ایک مشت داڈھی کا ثبوت احادیث شریفہ سے ثابت ہے
جیسا کہ " 📖فتاویٰ رضویہ شریف جلد ٢٢ صفحہ ٥٨٥، ٥٨٦ مطبوعہ جدید " میں ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر وابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اپنی ریش مبارک مٹھی میں لے کر جس قدر زیادہ ہوتی کم فرمادیتے ، بلکہ یہ کم فرمانا حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ماثور امام محمد کتاب لآثار میں فرماتے ہیں: اخبرنا ابو حنیفۃ عن الہیثم عن ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنھما انہ کان یقبض علی لحیتہ ثم یقص ماتحت القبضۃ -"(📚 کتاالآثار باب خف الشعر من الوجہ ، صفحہ ١٩٨ )
یعنی ، " ہم سے امام ابوحنیفہ نے ارشاد فرمایا ، ان سےابوالہیثم نے ، ان سے،حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہ عبداللہ اپنی داڈھی مٹھی میں پکڑ کر زائد حصہ کو کتر ڈالتے تھے ابوداؤد و نسائی مروان بن سالم سے راوی راءیت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما یقبض علی لحیتہ فیقطع مازاد علی الکف
_(📙سنن ابی داؤد جلد اول صفحہ ١٩٨)_
یعنی ، " میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو دیکھا کہ اپنی داڑھی مٹھی میں لے کر زائد بالوں کو کاٹ ڈالا کرتے تھےمصنف ابوبکر بن ابی شیبہ میں ہے :
_📖" کان ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یقبض علی لحیتہ ثم یاخذمافضل عن القبضۃ_
(📓 المصنف ابن ابی شیبہ جلد ٨ ، صفحہ ٣٧٤ )
یعنی ،" حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی داڑھی کو اپنی مٹھی میں پکڑ کر مٹھی سے زیادہ حصہ کو کتر ڈالتے تھے

واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب

📝کـــتـــــبہ: حـــضـــرعــلامــہ ومولانا مفتی محـــمـــد جــعــفـر عــلــی صدیقی رضـوی،

۲۴/اگست ۲۰۱۹ء بروز سنیچر

اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ