مزار شریف کے لنگر وغیرہ میں غیر مسلم کا پیسہ لگانا کیسا ہے؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام مسئلہ ذہل کے بارے کہ مزارشریف کے لنگر میں کسی غیرمسلم کا پیسہ ملانا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب فرمائیں
محمد نہال اختر رضوی ناگپور
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
مزارشریف کےلنگروغیرہ میں اگرغیرمسلم پیسہ دےتواس کولےسکتےہےلیکن اس کی کچھ صورتیں ہیں
پہلی صورت ۔یہ کہ بطور احسان وغیرہ دے
دوسری صورت ۔بطورنیازمندانہ پیش کرے
پہلی صورت میں بالکل لیناجائزنہیں اس لئے دینےکےبعد وہ احسان جتائےگاکہ ہم نےمسلمانوں لنگرکیلئے پیسےدئے تب انہوں نےلنگرکرپایاوغیرہ ذالک
دوسری صورت میں لیناجائزہے کیونکہ وہ بطورخوشی دےرہاہے اوربہتر یہی ہےکہ اس سے پیسہ ہی نہ لیاجائے مسلمان خود اپنےہاتھ سے لنگر کیلئے سامان خریدکرلائے (ماخوذ فتاوی رضویہ شریف جلدششم صفحہ 484)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
السلام علیکم ورحمت الله گروپ اڈمن سے درخواست اینکه همیں گروپ میں شامل کر لیا جاے بهت مهربانی فقط والسلام 8429113532
جواب دیںحذف کریں