Headlines
Loading...
جس کی فجر قضا ہو کیا وہ جمعہ پڑھ سکتا ہے

جس کی فجر قضا ہو کیا وہ جمعہ پڑھ سکتا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

         الســـــــــــــــــوال👇
کیافرماتےہیں علماء کرام زید کا کہنا ہے کہ جو فجر کی نماز نہیں پڑھتے ان کی جمعہ کی نماز نہیں ہوتی ہے قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب عنایت فرمائیں،،

سائل 👈 اشتیاق احمد خان نگڑی پونہ مہاراشٹر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    
 🖊 الجواب بعون الملک الوھاب👇
 جو صاحب ترتیب نہیں ہے یعنی جس کے ذمہ پانچ نمازوں سے زیادہ قضا جمع ہوگئی ہوں اس کی نماز ہوجائے گی اگر چہ ادا کرتے کرتے اب کم باقی ہوں،اور اگر صاحب ترتیب ہے تو جب تک صبح کی نماز نہ پڑھ لے جمعہ نہ ہوگا.
📘 (فتاوی رضویہ جلد ۸ ص ۲۷)
ہاں اگر صاحب ترتیب تھا لیکن اسے یاد نہ رہا اور جمعہ پڑھ لیا تو نماز ہوگئی دہرنا ضروری نہیں جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ اگر بھولنے یا تنگی وقت کے سبب ترتیب ساقط ہوگئی تو وہ بھی عود نہ کرے گی مثلا بھول کر نماز پڑھ لی اب یاد آیا تو نماز کا اعادہ نہیں اگرچہ وقت میں بہت کچھ گنجائش ہو (۔جلد ۴ص ۵۵)
             
 والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب

✍ از قــلـــم حـضــرت عــلامـہ و مــولانــا تــــــــاج مـــحــــمــــد حـــنــفـــی قــــــادری واحـــدی اتـــرلــوی صـاحب قـبــلہ 

١٥ ماہ محرم الحرام ١٤٤١

 { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ } 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ