Headlines
Loading...
غیر محرم کے ساتھ حج پے جانا کیسا

غیر محرم کے ساتھ حج پے جانا کیسا

   السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال برائے علماء کرام👇 
کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ بھابھی دیور کے ساتھ حج میں جا سکتی ہے یا نہیں ؟

وعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ 
المستفتی👈 : محمد سجاد رضا

الجواب اللھم ھدایتہ الحق والصواب👇

صورت مسئولہ میں بھابھی کا دیور کے ساتھ حج کرنے لئے سفر کرنا حرام ہےکیونکہ جب تک عورت کے ساتھ شوہر یا محرم بالغ قابل اطمینان نہ ہو جس سے نکاح ہمیشہ حرام ہے سفر حرام ہےاوردیورمحرمات ابدیہ سے نہیں ہے اس لئے اس ساتھ حج کے لئے سفر کرنا حرام ہے اگر کرے گی حج ہوجائے گا مگر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ " حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر ان تسافر مسيرة يوم و ليلة إلا مع ذى محرم عليها " اھ ( نصب الرایہ لتخریج احادیث الھدایہ ج 3 ص 11 ) اور علامہ برہان الدین مرغینانی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " يعتبر فى المرأة ان يكون لها محرم تحج به او زوج ولا يجوز لها ان تحج بغيرهما اذا كان بينهما و بين مكة ثلاثة أيام " اھ ( ھدایہ ج 1 ص 213 ) اور علامہ ابن نجیم مصری قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " يشترط محرم أو زوج لامرأة فى سفر لما فى الصحيحين لا تسافر امراة ثلاثا و معها محرم " اھ ( البحر الرائق ج 2 ص 314 ) اور سیدی اعلی حضرت احمد رضا خان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ عورت کے ساتھ جب تک شوہر یا محرم بالغ قابل اطمینان نہ ہو جس سے نکاح ہمیشہ حرام ہے سفر حرام ہے اور اگر کرے گی حج ہوجائے گا مگر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا "📓اھ ( انور البشارة فی مسائل الحج و الزیارة ص 3 )ان تمام تفصیلات سے واضح ہوا کہ عورت کو شوہر یا محرم کے بغیر حج و عمرہ کو جانا ناجائز اور گناہ ہے اگر چلی گئی جائے تو حج ہوجائے گا مگر گنہ گار ہوگی ۔


          (واللہ اعلم باالصواب)

 کتبہ حضرت علامہ، ومولاناکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ 

مورخہ؛ ٧ اکتوبر ۲۰۱۹ء بروز سوموار

📚اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ📚

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ