والدین کی نافرمانی کرنے والے پر کیا حکم ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الســــــــــــــــــــــوال👇
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اپنے باپ کو طرح طرح کی باتیں سناتا یہاں تک کہ تیش میں آکر ایک دن اس نے یہ بھی کہ دیا نکل جاؤں ہمارے گھر سے تو مسئلہ یہ ہے کہ اس شخص پر کیا حکم نافذ ہوگا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام
سائل / محمد شاکر رضوی
وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
📚 الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب👇
صورت مسئولہ میں شخص مذکور پر توبہ و استغفار لازم ہے جیسا کہ قرآن پاک میں رب تعالی کا ارشاد ہے ؛فلا تقل لهما افٍّ و لا تنهرهما و قل لهما قولًا کریمًا📕(پ 15 سورہ بنی اسراءیل 23 ){ترجمہ کنز الایمان}" انہیں اف تک نہ کہو ؛انہیں نہ جھڑکو ؛ ان سے نرمی سے بات کرو اور حدیث شریف میں ہے ؛من اصبح عاصیا للہ فی والدیه اصبح له بابان مفتوحان من النار ان کان واحدا فواحدا قال رجل وان ظلماہ قال وان ظلماہ وان ظلماہ وان ظلماہ ؛ یعنی حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا کہ جس نے اس حال میں صبح کی کہ والدین کے بارے میں خدائے تعالی کا نافرمان بندہ رہا تو اسکے لئے صبح ہی کو جہنم کے دو دروازے کھل جاتے ہیں اور ایک ہوتو ایک دروازہ کھلتا ہے ایک شخص نے کہا کہ اگر چہ ماں باپ اس پر ظلم کریں ۔ حضور نے فرمایا اگرچہ ظلم کریں اگر چہ ظلم کریں اگر چہ ظلم کریں :
📕(مشکوةشریف ص421)
📕بحوالہ فتاوی فقیہ ملت اول ص117
لہذا اولاد کو چاہئے کہ اپنے والدین کے ساتھ احسان کرے اور قرآن و حدیث کے فرمان پر عمل کرے) شخص مذکور کو چاہئے کہ فورا اس طرز عمل سے توبہ کرے اور اپنے والد سے معافی مانگے اور الله کے حضور توبہ کرے ورنہ سخت گنہگار مستحق عذاب نار ہوگا
والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب
✏کتبـــــــــــــــــــــــہ👇
محــــمد معصــوم رضا نوری عفی عنہ صاحب قبلہ
۴ ربیع النور شریف ۱۴۴۱ھ
۳ نومبر ۲۰۱۹ء بروز اتوار
{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ