Headlines
Loading...
❂اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂

♥ الســـــــــــــــــــــوال 👇

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھانا کھاتے وقت کس حالت میں بیٹھنا چاہیے ؟ اور کس طرح کھانا کھانا چاہیے؟ مسنون اور مکمل طریقہ بیان فرما دیں شکریہ۔

 المستفتی👈 محمد فرید شیخ 

  ❂وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂  

   📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇

 کھانا کھانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک دھوئے صرف ایک ہاتھ یا فقط انگلیاں ہی نہ دھوئے کہ اس سے سنت ادا نہ ہوگی اور بسم اللّٰہ پڑھ کر کھانا شروع کرے اور ہمیشہ داہنے ہاتھ سے کھائے بائیں ہاتھ سے کھانا پینا شیطان کا کام ہے اور تین انگلیوں سے کھائے پانچوں انگلیوں سے کھانا گنواروں کا طریقہ ہے اور کھانا کھاتے وقت بایاں پاؤں بچھا دے اور داہنا پاؤں کھڑا رکھے یا سرین پر بیٹھے اور دونوں گھٹنے کھڑا رکھے ٹیک لگا کر نہ کھائے اور کھانے میں کبھی عیب نہ لگائے حدیث شریف میں ہے کہ " ( 1 ) عن سلمان رضی اللّٰہ عنه قال : قال النبی صلی اللّٰہ علیه وسلم : برکة الطعام الوضوء قبله و الوضوء بعدہ " اھ ( شمائل ترمذی ج 12 ص 78 : سنن وآداب )
( 2 ) عن أبی سلمة رضی اللّٰه عنه یقول : کنت غلامًا فی حجر رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم ، و کانت یدی تطیشُ فی الصحفة ، فقال لی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم: یا غلامُ ! سم اللّٰه ، وکل بیمینک ، وکل مما یلیک ، فما زالت تلک طعمتی بعدُ " اھ (صحیح البخاری ج 2 ص 809 رقم 5386 : کتاب الأطعمة ، باب التسمیة علی الطعام و الأکل بالیمین ، دار الفکر بیروت )
( 3 ) إن عبد الرحمن بن کعب بن مالک أو عبد اللّٰه بن کعب عن أبیه رضی اللّٰه عنه أنه حدثهم أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم کان یأکل بثلاث أصابع ، فإذا فرغ لعقها " اھ (صحیح مسلم ج 2 ص 175 رقم 2032 : کتاب الأشربة ، باب استحباب لعق الأصابع و اقصعة و أکل اللقمة الساقطة الخ : مطبوعہ بیت الأفکار الدولیة / شمائل ترمذی ص 61 رقم 141 : المکتبة الإسلامیة داکا بنغلادیش )
( 4 ) عن أبی جحیفة قال :قال النبی لا آکل متکئاً " اھ (مشکوة شریف ص 363 ) أقول ان المستحسن عند الأکل الجلوس علی رکبتیه ،أو مقعیاً ،أما التربیع فجلوس قبیح " اھ ( العرف الشذی ج 2 ص 5 ) ویبسط رجله الیسری و ینصب الیمنی "اھ ( فتاوی شامیج 9 ص 491 ) أحسن الجلسات للأکل الاقعاء علی الورکین و نصب الرکبتین ، ثم الجثی علی الرکبتین وظهور القدمین ثم نصب الرجل الیمنی والجلوس علی الیسار " اھ ( فتاوی شامی ج 10 ص 488 : کتاب الخنثی )
( 5 ) عن أبی هریرة رضی اللّٰه عنه قال : ما عاب النبی صلی اللّٰه علیه وسلم طعامًا قطُّ ، إنِ اشتهاہ أکله و إن کرهه ترکه " اھ ( صحیح البخاری ج 2 ص 814 رقم 5386 : کتاب الأطعمة ، باب ما عاب النبی صلی اللّٰه علیه وسلم طعامًا قط : دار الفکر بیروت
📖/ صحیح مسلم ج 2 ص 178 رقم 2064 : بیت الأفکار الدولیة )
(📕مزید تفصیل درکار ہو تو بہارشریعت ج 3 ح 16 ص 373 کا مطالعہ کریں ۔) 

 والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب

✍ شـــــــــــرف قـــــــــلــم 

حــضــــرت عـــلامــہ ومـــــولانـــا مــفـــتـــی کــــــریم الــلہ رضــــــوی صــــاحــب قبـــــلہ

١٢ جمادی الاولی ١٤٤١ھ بروز بدھ 
اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 
  

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ