Headlines
Loading...

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
*سوال* کیا فرماتے ہیں علماٸے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کی اگر کوٸی شخص اپنے آپ کو سید کہے اور نسل کے اعتبار سے وہ سید بھی ہیں لیکن وہ حضرت امیر معاویہ کے گستاخ ہیں ان کی یہ ساری حرکت سب کومعلوم ہے تو اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا ان کااحترام کیا جاٸے اوان کی دست بوسی کی جاٸے یا نہیں؟

       *سائل* محمد صالح (طلعت انصاری)

          وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ


   🖊 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب

سید صاحب اگر سنی صحیح العقیدہ ہو‌ں تو بلاشبہ انکی تعظیم جائز ہے یہاں تک قدم بوسی دست بوسی جائز ہے اگرچہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے کی وجہ سے گمراہ ہوئے مگر یہ گمراہی حدکفر تک نہیں ہے اور جب تک آل رسول سے کفر صادر نہ ہو اس وقت تک انکی تعظیم جائز ہے اگر چہ فاسق معلن کیوں نہ ہوں جیسا کہ مجدد اعظم سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں "سید سنی المذہب کی تعظیم لازم ہے اگر چہ اس کے اعمال کیسے ہوں ان اعمال کے سبب اس سے تنفرنہ کیا جائے نفس اعمال سے تنفر ہو بلکہ اس کے مذہب میں بھی قلیل فرق ہو کہ حدکفر تک نہ پہنے جیسے تفضیل تو اس حالت میں بھی اس کی تعظیم سیادت نہ جائے گی ہاں اگر اس کی بد مذہبی حد کفر تک پہنچے جیسے رافضی وہابی قادیانی نیچری وغیرہم تو اب اس کی تعظیم حرام ہے کہ جو وجہ تعظیم تھی یعنی سیادت وہی نہ رہی۔ قال اﷲ تعالٰی انہ لیس من اھلک انہ عمل غیر صالح اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا: اے نوح(علیہ السلام) وہ یعنی تیرا بیٹا تیرے خاندان اور گھرانے والوں میں سے نہیں اس لئے کہ اس کے کام اچھے نہیں۔ ( القرآن الکریم ۱۱/ ۴۶)
🖊شریعت نے تقوٰی کو فضیلت دی ہے ان اکرمکم عنداﷲ اتقٰکم اللہ تعالٰی کے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پرہیز گار ہو۔ (القرآن الکریم ۴۹/ ۱۳)
🖊مگر یہ فضل ذاتی ہے فضل نسب منتہائے نسب کی افضلیت پر ہے سادات کرام کی انتہائے نسب حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر ہے۔ اس فضل انتساب کی تعظیم ہر متقی پر فرض ہے کہ وہ اس کی تعظیم نہیں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم ہے۔ (فتاوی رضویہ جلد ٢٢/ص ٤٢٣)

واللہ تعالٰی اعلم۔
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی

٨/ربیع النور شریف ١٤٤١ھ
٦/نومبر ٢٠١٩ء بروز بدھ
اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ