Headlines
Loading...
لڑکیوں کا آئی برو بنانا یا بنوانا کیسا ہے

لڑکیوں کا آئی برو بنانا یا بنوانا کیسا ہے

 السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 الســــــــــــــــــــــوال👇

بعد سلام علماء کرام کی بارگاہ میں یہ سوال عرض ہے کہ جو خواتین اسلامیہ اپنے چہرے کی آئی برو وغیرہ بناتی ہیں ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ھے؟.جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

           ســـــــــائل 👇
 نبی الحسن القادری عثمان پور ڈیلی

 وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ

📚 الجوابـــ۔ بعون الملک الوھابــــ 👇

جو خواتین اسلامیہ اپنے چہرے کی آبرو وغیرہ بناتی ھیں اوربنواتی ھیں ان پر اللہ تعالی ﷻ ورسول اللہ ﷺ کی لعنت ھے ۔حدیث شریف میں ھے ،،
عن ابن عمر ان النبی ﷺ قال لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة ۔
(متفق علیه) 
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت ھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی نے بالوں کو ملانے والی اورملوانے والی اورگودنے والی اورگدوانے والی پرلعنت فرمائ ھے ۔
📚بحوالہ بخاری شریف ومسلم شریف ۔
📙ابوداؤد شریف مترجم جلدسوم صفحہ ٢٦٢۔
📘ترمذی شریف جلددوم مترجم صفحہ ٢٨١۔
📕مشکواة شریف مترجم جلددوم صفحہ ٣٥٠
حدیث شریف میں ھے ،، عن ابن مسعود قال لعن الله الواشمات والمستوشمات والمتنمّصات والمتفنجات للحسن المغیرات خلق الله اھ ۔(متفق علیہ)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا اللہ تعالی نے گودنےوالی اورگدانے والی بال چننے والی(ابروبنانےوالی اوربنوانےوالی) خوبصورتی کیلیۓ دانت پتلے کرانی والی اور اللہﷻ کی پیدائش کو بدلنے والی عورتوں پر لعنت فرمائ ھے ۔
📚 بحوالہ بخاری شریف و مسلم شریف
📗 ابوداؤدشریف جلدسوم مترجم صفحہ ٢٦٣۔
📙ترمذی شریف جلددوم مترجم صفحہ ٢٨٠
📕 مشکواة شریف جلددوم مترجم صفحہ ٣٥٠
حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے فرمایا،، موچنے سے ابرو کے بالوں کونوچ کر خوبصورت بنانے والی جس نے دوسروں کے بال نوچے ان سب پر لعنت آئی ھے ۔
📘بحوالہ درمختار ۔بہارشریعت جلد چہارم حصہ شانزدھم صفحہ ٢٠٦ ٢٠٧
لھذاجواپنی ابرو بناتی ھیں یابنواتی ھیں وہ توبہ واستغفار کریں اور کثرت سے نماز کی پابندی کریں اور صدقہ وخیرات کریں ۔تاکہ اللہﷻ ورسول ﷺکے لعنت سے بچ جائیں ۔

   وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

(🖍 ) شرف قلم حضرت علامہ و مولانا محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ صاحب قبلہ

29 ربیع النورشریف ١٤٤١ھ 27 نومبر ٢٠١٩ء

{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ