Headlines
Loading...
دیوبندی سے نکاح پڑھوانا کیسا ہے؟

دیوبندی سے نکاح پڑھوانا کیسا ہے؟

 السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 الســــــــــــــــــــــوال👇

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکا بریلوی ہے اور اس کا نکاح نکاح پڑھانے والا ایک دیوبندی امام ہے تو اس نکاح کو دوبارہ بڑھایا جائے گا یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائے عین نوازش ہوگی.

    سائل / محمد شہباز عالم

 وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
📚 الجوابــ۔ بعون الملک الوھابــــ 👇

 جولوگ (غیرمقلد )دیوبندی کونکاح پڑھانے کیلیۓ لاۓ وہ گنہگار ھوۓ تو بہ کریں کہ اس میں دیوبندی امام کی ایک طرح سے تعظیم ھے اوراسکی تعظيم ناجائزوحرام وگناہ ھے ۔حدیث شریف میں ھے ،، وقر صاحب بدعة فقد اعان علی ھدم الاسلام ،، یعنی جس نے بد مذھب کی تعظیم وتوقیر کی اس نے اسلام دھانے پر مدد کی ۔
📗مشکواة شریف انوارالحدیث صفحہ ١٠٢
قال رسول اللہ ﷺ ایاکم وایاھم لا یضلّونکم ولا یفتنونکم ان مرضوا فلا تعودوھم وان ماتوا فلا تشھدوھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیھم ولا تجالسوھم ولاتشاربھم ولاتواکلھم ولا تناکحوھم ولا تصلواعلیھم ولاتصلوامعھم
حضوراقدس ﷺ نےفرمایاکہ بدمذھب سے دور رھو اور انھیں اپنے قریب نہ آنے دو ۔کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں ۔اگر وہ بیمار ھوجائیں تو انکی عیادت نہ کرو اگروہ مر جائیں تو ان کے جنازہ میں شریک نہ ھو۔ ان سے ملاقات ھو تو انھیں سلام نہ کرو ۔ان کے پاس نہ بیٽھو ۔ان کے ساتھ پانی نہ پیو۔ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ ۔ان کے ساتھ شادی بیاہ نہ کرو ۔ان کے جنازہ کی نماز نہ پڑھو۔ اورنہ ان کے ساتھ نماز پڑھو ۔یہ حدیث مسلم ابوداؤد ابن ماجہ عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجموعہ ھے ۔
📗 انوارالحدیث صفحہ١٠٣
مگر اس نے جو نکاح پڑھایا وہ منعقد ھوگیا کہ نکاح خواں حقیقت میں وکیل ھوتا ھے اور صحت وکا لت کیلیۓ اسلام شرط نہیں ۔
📗 جیساکہ فتاوی عالمگیری جلدسوم صفحہ٤٣٩
 کے حوالہ سے حضورفقیہ ملت علیہ الرحمہ نقل فرماتےھیں ،، تجوز وکالة المرتد بان وکل مسلم مرتد او کذا لو کان مسلما وقت التوکیل ثم ارتد فھو علی وکالته الا ان یلحق بدار الحرب فتبطل وکالته کذا فی البدائع ۔
یعنی مرتد کی وکالت جائزھے بایں طور پر کہ کسی مسلمان نے مرتد کو وکیل بنایا جب کہ ایسے وقت توکیل مسلمان تھا پھر مرتد ھوا تو وہ اس کی وکالت پرھے نہ کہ وہ دارالحرب سے مل جاۓ تو اس کی وکالت باطل ھوگی جیساکہ بدائع میں ھے ۔
📗 فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ ٥٥٢

  وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

(🖍 ) شرف قلم حضرت علامہ و مولانا محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ صاحب قبلہ

٢٠ ربیع النورشریف ١٤٤١ھ ١٨ نومبر ٢٠١٩ء

 { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ