Headlines
Loading...
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*🖋سوال* کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسلئہ کے بارے میں کہ نماز عید الاضحی پڑھنے کا بہترین طریقہ بتائیں کرم نوازش ہوگی

*سائل* محمد دانش رضا رضوی جہان آباد

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

🖊 *الجواب بعون الملک الوہاب* نماز عیدالاضحی کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس طرح نیت کرے *نیت کی میں نے دورکعت نماز عید الاضحی واجب مع زائد چھ تکبیروں کے واسطے اللہ تعالی کے پیچھے اس امام کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر* کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے پھر ثنا پڑھے پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور *اللہ اکبر* کہ کر ہاتھ چھوڑ دے پھر ہاتھ اٹھائے اور *اللہ اکبر* کہہ کر ہاتھ چھوڑ دے پھر ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے یعنی پہلی تکبیر میں ہاتھ باندھے، اس کے بعد دو تکبیروں میں ہاتھ لٹکائے پھر چوتھی تکبیر میں باندھ لے۔ اس کو یوں یاد رکھے کہ جہاں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھ ليے جائیں اورجہاں پڑھنا نہیں وہاں ہاتھ چھوڑ ديے جائیں، پھر امام اعوذ اور بسم اللہ آہستہ پڑھ کر جہر کے ساتھ الحمد اور سورت پڑھے پھر رکوع و سجدہ کرے، دوسری رکعت میں پہلے الحمد و سورت پڑھے پھر تین بار کان تک ہاتھ لے جا کر *اللہ اکبر* کہے اور ہاتھ نہ باندھے اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہتا ہوا رکوع میں جائے، یاد رہے کہ ہر دو تکبیروں کے درمیان تین تسبیح کی قدر سکتہ کرے .واللہ اعلم.بالصواب

الفقیر *تاج محمد* حنفی قادری واحدی اترولوی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ