مسجد نبوی کی تعمیر کب ہوئی؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ســـــــــــــوال👇
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد نبوی کی تعمیر کب ہوئی اور کس کس نے فرمائی برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام
سائل ۔👈 محمد دانش رضا جہان آباد
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
📖الــــــجــــــــــواب ــ👇
مسجدنبوی شریف کی تعمیر ھجرت کے سات ماہ بعد ھوئ ۔
*یعنی شوال ١ ھجری👇
حضرت علامہ ملا معین واعظ الکاشفی الہروی علیہ الرحمہ نےتحریرفرمایا ھے ،، حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لاۓ اور حکم لاۓ کہ اب اپنے لۓ گھر اور مسجد تعمیر کیجیۓ تو حضوراقدس ﷺ نے سات ماہ مدینہ منورہ میں قیام کے بعد مسجد اور اپنے حجرہ کی تعمیر شروع کی ۔
(📙معارج النبوة جلدسوم صفحہ ٢٩)
حضوراقدس ﷺ کے فرمان کے مطابق مسجد کی بنیاد رکھی گئ ۔مسجد کی تعمیر کے دوران مہاجر اور انصار صحابہ سنگ وخشت لاتے تھےاورحضوراقدس ﷺانیٹیں اٹھانے میں صحابہ کرام کے ساتھ موافقت کرتے تھے ۔دوستوں نے حضوراقدس ﷺ کے عمارت میں اھتمام کو دیکھا کہ بنفس نفیس انیٹیں اٹھاتے ھیں توتمام صحابہ بڑی گرم جوشی اور زور شور سے امداد واعانت میں مصروف ھوگۓ ۔مسجدنبوی شریف کی زمین رافع بن عمر کے دو یتیم بچو سہل وسہیل کی تھی وہ دونوں اسعد بن زراہ کے زیرے کفالت تھے۔حضوراقدس ﷺ نے دس مثقال سونے کے عوض خرید کر امیرالمؤمنین ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے کیا تعمیر میں حضرت مولی علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہ اور عماربن یاسر رضی اللہ تعالی عنہ نے زیادہ کوشش کی
صحیح بخاری کی روایت ھے ۔کہ اس دن تمام صحابہ کرام ایک ایک اینٹ اٹھاکر لاتے تھے اور عمار بن یاسر دو دو اینٹیں اٹھاکر لاتے تھے ۔
اور دوسری روایت میں ھے کہ ایک اینٹ اپنی طرف سے اور دوسری اینٹ حضوراقدس ﷺ کے طرف سے اٹھاتے تھے ۔حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہ اینٽیں اٹھاتے وقت یہ رجز پڑھتے تھے ،،
📖لایستوی من یعمر المساجد بداب منھا قائما وقاعداومن یرا من التراب حامدا
(📘معارج النبوة حصہ سوم صفحہ ٣٠)
(📙ھکذامدارج النبوة جلددوم صفحہ ١١٥ ١١٦ ١١٧)
(📒ھکذا سیرت مصطفی صفحہ ١٤١)
واللہ اعلم بالصواب
شـــــــرف قـــــلــــــم
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا مـــفـــتـی عــتــیــق الــلــلہ صــدیــقــی فـــیــضــی یـارعــلــوی ارشــدی عـــفی عـــنــہ صـــاحـــب قــــبــــلہ
(💓اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ💓)
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ