Headlines
Loading...
راستے میں پڑی رقم ملے تو کیا کریں

راستے میں پڑی رقم ملے تو کیا کریں



السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

میرا سوال ہی
ں کہ
کیا زمین پر پیسہ یہ کوئی چیز مل جائے تو اس کا اٹھانا کیسا

اسے اٹھا کر کسی غریب کو دینا کیسا ہیں جواب عنایت فرمائیں
الســــاٸل محمد وجاہت خان رضوی

پتہ کلمنورشریف

علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب 

جومال کہیں پڑاہواملےاوراس کامالک معلوم نہ ہواصطلاح شرع میں اسےلقطہ کہتےہیں اورلقطہ امانت کےحکم میں ہے اٹھانے والےپرلازم ہے کہ لوگوں سےکہدےکہ جوکوئی گمی چیزڈھونڈتاہواملےاسےمیرےپاس بھیج دینااورجہاں وہ چیز پائی ہووہاں اوربازاروں اورشارع عام اورمسجدوں میں اعلان کرےاگرمالک مل جائے تواسےدیدےورنہ اتنازمانہ گزرنےپرکہ ظن غالب ہوجائےکہ اب اس کامالک تلاش نہ کرےگااسےاختیارہےکہ اس کی حفاظت کرےیااگرخودمسکین ہےتواپنےاوپرصرف کرےورنہ صدقہ کردے

ھکذافی بہارشریعت حصہ دہم صفحہ 10
ھکذا فی فتاوی امجدیہ جلددوم صفحہ 314

اورفتاوی عالمگیری میں ہے

یعرف الملتقط اللقطة فی الاسواق والشوارع مدۃ یغلب علی ظنه ان صاحبھالایطلبھابعدذلک ثم بعدتعریف المدۃ المذکورۃ الملتقط مخیربین ان یحفظھاوبین ان یتصدق بھا

فتاوی عالمگیری جلددوم صفحہ 289

اوردرمختارمیں ہے
فان اشھدعلیه عرف ای نادی علیھاحیث وجدھاوفی المجامع الی ان علم ان صاحبھالایطلبھافینتفع الرافع بھالوفقیراوالاتصدق بھاعلی فقیر

درمختارجلدچہارم صفحہ 278

فتاوی فقیہ ملت جلددوم صفحہ 120

*مال کوصدقہ کرنےبعداگرمالک حقیقی مل گیاتواس سےکہےکہ میں نےصدقہ کردیااگرراضی ہوگیاتووہ ثواب کامستحق ہوگااوراگرراضی نہ ہواتوتعاوان دیناہوگایعنی جتنےکامال ہےاتناروپیہ دیناہوگا*


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ افسر قادری صاحب

اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ