Headlines
Loading...
مسجد الحرام کو (حرام) کا لفظ کیوں کہا جاتا ہے۔؟

مسجد الحرام کو (حرام) کا لفظ کیوں کہا جاتا ہے۔؟



مسجد الحرام کو (حرام) کا لفظ کیوں کہا جاتا ہے۔؟

❣اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎❣

📜السوال__________↓↓↓

 مسجد حرام کو حرام کیوں کہتے ہیں براۓ کرم جواب عنایت فرمائے مہربانی ہو گی

🖊المستفتی محمد نوشاد عالم سلامی

❣وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣‎

📝الجواب بعون الملک الوھاب 

اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مسجد الحرام اور محرم جیسے پاکیزہ الفاظ کے ساتھ حرام کا لفظ کیوں آتا ہے لفظ حرام تو ہمارے نزدیک اچھا نہیں اسے خانہ کعبہ کیلئے استعمال کرنے سے جھجھک محسوس ہوتی ہے

اصل میں یہ جھجھک ہماری عربی زبان سے ناواقفیت کے سبب سے ہے عربی زبان کے وہ الفاظ جو دیگر زبانوں جیسے اردو میں مستعمل ہوگئے ہیں وہ کئی بار اپنے حقیقی معنی کھو بیٹھتے ہیں یا اپنی ممکنہ وسعت سے محروم ہوجاتے ہیں یا پھر اس کے ساتھ ایسے تصورات جوڑ دیئے جاتے ہیں جو لفظ کی اصل روح کے خلاف ہوتے ہیں فقہی اعتبار سے چونکہ حرام ہر اس کام کو کہتے ہیں جس سے دین ہمیں روکتا ہو لہٰذا ایسے افعال کے ساتھ ساتھ لفظ حرام سے بھی ایک غیر محسوس ناپسندیدگی ہم سب مسلمانوں کے اذہان میں گھر کرگئی ہے حرام کے لغوی معنی روکنے کے ہیں حرام مادہ لفظ حرم سے نکلا ہے جس کے ایک معنی مقدس جگہ حرمت واحترام اور عزت والا ہونے کے بھی ہیں مسجد الحرام چونکہ مقدس ترین جگہ اور بے حد حرمت اور عزت والی ہے اور اس میں بہت سی حرمتیں بھی مقرر کی گئی ہیں یا یوں کہیئے کہ کئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جیسے یہاں جنگ کرنا ممنوع ہے اسی رعایت سے اسے مسجد الحرام یعنی حرمت والی مسجد پکارا جاتا ہے اور اسی بناء پر سال کے چار مہینوں کو اللہ عز و جل نے حرمت والا قرار دیا ہے اسی طرح حج میں احرام کی حالت میں بھی حاجی پر بہت سی پابندیاں ہوتی ہیں اور اسی لئے اسے احرام کہا جاتا ہے 

          واللہ اعلم باالصواب

کتبہ حضرت علامہ و مولانا مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی خادم التدریس دارالعلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

 🗂 مؤرخہ:(۲۲) شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ھ

{سنی مسائل شرعیہ گروپ}

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ