Headlines
Loading...


عربی زبان میں رمضان کا معنیٰ اور مفہوم

❣اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎❣

📜السوال__________↓↓↓

علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کا جواب عنایت فرمائیں کہ رمضان کا معنیٰ اور مفہوم بتائے ۔ مع حوالہ برائے مہربانی ہوگی

🖊الســائل::عارف رضا کانپوری یوپی

   *✧✧✧ـــــــــــــــــ{🏮}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*

❣وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣‎

📝الجواب بعون الملک الوھاب

عربی زبان میں رمضان کا مادہ رَمَضٌ ہے، جس کا معنی سخت گرمی اور تپش ہے رمضان میں چونکہ روزہ دار بھوک و پیاس کی حدت اور شدت محسوس کرتا ہے اس لئے اسے رمضان کہا جاتا ہے

(📕ابن منظور لسان العرب ۷  ۱۶۲)

ملا علی قاری فرماتے ہیں کہ رمضان رمضاء سے مشتق ہے اس کا معنی سخت گرم زمین ہے لہٰذا رمضان کا معنی سخت گرم ہوا۔ رمضان کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ جب عربوں نے پرانی لغت سے مہینوں کے نام منتقل کئے تو انہیں اوقات اور زمانوں کے ساتھ موسوم کر دیا جن میں وہ اس وقت واقع تھے اتفاقاً رمضان ان دنوں سخت گرمی کے موسم میں آیا تھا اس لئے اس کا نام رمضان رکھ دیا گیا

(📗ملاعلی قاری مرقاۃ المفاتیح ۴ ۲۲۹)

واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ حضرت علامہ و مولانا محمد مشاہد رضا قادری رضوی مدظلہ العالی النورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور پہاڑی انٹیاتھوک ضلع گونڈہ 

🗂 مؤرخہ:(۲۳) شعبان المعظم ۱۴۴۱؁ھ

{شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ👉}

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ