Headlines
Loading...
شوہر نے بیوی کو مہر ادا نہی کیابیوی کا انتقال ہوگیا اب شوہر پر کیاحکم ہے؛

شوہر نے بیوی کو مہر ادا نہی کیابیوی کا انتقال ہوگیا اب شوہر پر کیاحکم ہے؛

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فر ماتے ہیں علمائے کرام
 مسئلہ ذیل کہ بارے میں کے شوھر نے اپنی بیوی کو مہر نہیں دیا اور بیوی کا انتقال ھو گیا اب شوھر پے کیا حکم شرع عائد ھوتا ھے جواب عطا فرمائیں کرم ھوگا

المستفتی👈 ۔محمد زاھد علی جدّا سعودی عربہ 

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجـــــــواب بـعــون الملک الـوہاب👇

صورت مسئولہ میں جواب یہ ہےکہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں حضور فقیہہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ زید کی اہلیہ انتقال کر گئ اور اس کا دین مہرباقی رہ گیا تو ترکہ کےمثل اس کامہر اس کے ورثہ میں تقسیم ہوگا لہذا اولاد کی صورت میں شوہر اپنا چوتھائی حصہ وضع کرنے کے بعدباقی حصے بیوی کے ورثہ کو دے اور اولاد نہ ہونے کی صورت میں نصف حصہ وضع کرنے کے بعدباقی مہر اس کے ورثہ کو دے
_: قال اللہ تعالیٰ ولکم نصف ماترک ازواجکم ان لم یکن لھن ولد فان کان لھن ولد فلکم الربع (پارہ 4ایت میراث)_
(📘فتوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ نمبر 728/729
)

_والله اعلم بالصوب

*📝کتبــــــــــــہ؛📝*
*حـــضـــرت عـلامـہ ومـولانا مـحـمـد ابو الاحسان قادری رضوی صــاحب قبلـــہ 

بــتاریـخ(٢٤)محرمالحرام(١٤٤١)ھــجــــری

 (اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ)

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ