Headlines
Loading...
کسی کو جادو سے نجات دلانے کا آســـان طــریقہ،ــــــ؟

کسی کو جادو سے نجات دلانے کا آســـان طــریقہ،ــــــ؟

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
 حضرات : جادو کا اثر ختم کرنے کا کوئی وظیفہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہو تو تھوڑی مہربانی فرما دیں حضور 

سـائـل: محمــــد شفاء الدین قــــادری

 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 الجـــــــواب بعـون الملک الــوہـاب👇

جادو کے اثر ختم کرنے اور اس سے بچنے کے لئے بہت سے اوراد و وظائف ہمارے اسلاف سے منقول ہیں ان میں سے تین طریقہ پیش کرتا ہوں پہلا طریقہ یہ ہے کثرت سے شش قفل پڑھنے کیونکہ جو شخص رات میں ہمیشہ شش قفل پڑھتا رہے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے وہ ہر طرح کے جادو سے اور ہرقسم کی بلاؤں سے محفوظ رہے گا اور اگر شش قفل کو آسیب زده جادو کے مریض کے کان میں پڑھ کر پھونک مار دی جائے تو آسیب بھاگ جائے گا اور جادو اتر جائے گا ان چھ دعاؤں کو شش قفل بھی کہتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں کہ " قفل اول:📖 بسم اللّٰه الرحمن الرحيم ، بسم الله السميع البصير الذى ليس کمثله شئی وهو على کل شئی قدير ۔📖قفل دوم : بسم الله الرحمن الرحيم ، بسم الله الخلاق العليم الذى کمثله شئى وهو الفتاح العليم ۔📖قفل سوم : بسم الله الرحمن الرحيم ، بسم الله السميع البصير الذى ليس کمثله شئى وهو العليم البصير ۔📖قفل چهارم : بسم الله الرحمن الرحيم ، بسم الله السميع البصير الذى ليس کمثله شئى وهو الغنى القدير ۔📖قفل پنجم : بسم الله الرحمن الرحيم ، بسم الله السميع البصير الذى ليس کمثله شئى وهو العزيز الغفور ۔📖قفل ششم : بسم الله الرحمن الرحيم ، بسم الله السميع البصير الذى ليس کمثله شئى وهو العزيز الغفور الحکيم فالله خير حافظا وهو ارحم الرحمين ۔اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ سورہ فلق اور سورہ ناس کی تلاوت کریں اگر کوئی جادو کی مریض پر سو مرتبہ ان دونوں سورتوں کو پڑھ کر دم کرنے سے انشاء اللہ تعالی سحر کا اثر زائل ہو جائے گا اور اگر پانی پر اتنی ہی بار پڑھ کر دم کر دیا جائے اور پلایا جائے جب بهى جادو ٹوٹ جائے گا کیونکہ ان دونوں سورتوں کے بارے میں صحیح مسلم کی حدیث میں ہے کہ "📖قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیه وسلم الم تر آيات انزلت الليلة لم ير مثلهن قط قل اعوذ برب الفلق وقل اعوذبرب الناس "اھ یعنی رسول اللہ صلی وسلم نے فرمایا کہ کیا آپ نے وہ آیات نہ دیکھیں جو آج رات نازل ہوئی ( امن کے باب میں ) سورہ فلق اور سورہ ناس جیسی کوئی سورت نہ دیکھو گے " اھ(📘 صحیح مسلم : کتاب صلاۃ المسافرین ، باب فضائل قرآن ما يتعلق به : رقم 814 ص 406 ) اور تیسرا طریقہ یہ ہے کہ سورہ یونس کى ان دونوں آیتوں "📖بسم الله الرحمن الرحيم فلما القوا قال موسى ما جئتم به السحر ان الله سيبطله ان الله لايصلح عمل المفسدين ويحق الله الحق بکلمته ولو کره المجرمون "کو لکھ کر مریض کے گلے میں پہنائیں اور پانی پر پڑھ کر پانی پلائیں اور اسی پڑھے ہوئے پانی سے مریض کو کسی بڑے ٹب میں بیٹھا کر نہلائیں اور پانی کسی جگہ ڈال دیں ۔ مذکورہ بالا جادو سے بچنے کے طریقے پر عمل کریں ضرور اللہ عز و جل آپ کو نقصان سے بچائے گا اور جادو کرنے والے اپنے کئے کا خمیزہ بھگتیں گے

            واللہ اعلم بالصواب 
         
     *📝شــــــــرف قلــــــــــم📝*
 _*حضرت علامہ مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ

*(۲٦)ستمبــــر،بــروز جــمـعــرات(۲۰۱۹)عیســـــــــوی*

       *☘اسـلامـــی معلومات گروپ 

2 تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ
    الحمدللہ رب العالمین بہت اچھا نسخۂ
    لیکن حضرت شاید توجہ نہ ہونے کی بنیاد پر قفل دوم میں لیس لکھنے سے رہ گیا اسکو درست فرمادیں
    جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ