حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کے چچا کتنے تھے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارٸے میں کہ حضور ﷺ کے کتنے چچا تھے اور کون کون چچا ایمان لاٸے تھے
جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں
الساٸل۔محـــمد قمـــرالدین قـــادری بمقام گیناپور ضلــــــع بہراٸچ شـــــــریف یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سیرت مصطفیٰ میں ہے
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے والد ماجد حضرت عبد اللہ کے علاوہ حضرت عبد المطلب کے بارہ بیٹے تھے جن کے نام یہ ہیں
1:حارث
2 ابو طالب
3 زبیر
4 حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
5 حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
6 ابو لہب
7 غیداق
8 مقوم
9 ضرار
10 قثم
11عبد الکعبہ
12جحل
ان میں سے صرف حضرت حمزہ و حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اسلام قبول کیا
( سیرت مصطفیٰ ص 459 )
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ مفتی الفاظ قریشی صاحب کرناٹک
اسلامی معلومات گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ