Headlines
Loading...
سلسلہ مداریہ میں بیعت ہونا کیسا ہے

سلسلہ مداریہ میں بیعت ہونا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

📜ســـــــــوال بـــــرائـــےعـــلماءاکرام👇

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام کہ مدار پاک کو خلافت ملی یا نہیں اگر ملی تو آپ نے کسی کو خلافت دی یا نہیں اور آپ کا نسب نامہ کیا جواب عنایت فرمائیں

سائل👈 مولانا محمد مقیم رضا بریلی شریف

وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته

الجواب بعون الملك الوهاب:👇

صورت مسؤلہ سرکارمدارپاک کوبھی خلافت ملی تھی اور آپ نے خلافت بھی عطافرمائی تھی لیکن بیعت کرنےسے منع فرمایاتھا اسلئےعلماءکرام کاقول ہیں کہ سلسلئہ مداریہ میں مریدہوناجائزنہیں ہےاس کی وجہ یہ ہےکہ یہ سلسلہ سوخت ہے لیکن فیوض وبرکات کاسلسلہ آج بھی جاری وساری ہے
جسیاکہ سرکارمیرعبدالواحدبلگرامی ورحمتہ اللہ علیہ سبع سنابل شریف کےدوسرےسنبلہ میں تحریرفرمایاہے
اورسبع سنابل شریف وہ کتاب ہےکہ جوسرکارصلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں مقبول ہے
جیساکہ حضرت شاہ کلیم چشتی ورحمتہ اللہ علیہ نے بسترخواب پرعالم واقعہ میں دیکھا
ملاحظہ ہو👇
اصح التواریخ جلداول 168
ماثرالکرام صفحہ 29
اورکاشف الاستارصفحہ 41
(📚ماخوذفتاوی فقیہ ملت جلددوم صفحہ 412)

واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب

_*📝شــــــــرف قلـــــــم📝*_

 حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ

مورخہ; 1 دسمبر ۲۰۱۹ء بروز اتوار

اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ

3 تبصرے

  1. سبع سنابل کے علاوہ اور کوئی حوالہ دیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. اس کتاب میں تو یہ بھی لکھا ہے حضرت خضر ایک ولی کے دروازے پرجوتا چپل کی حفاظت کیلۓ دروازے پر کھڑے تھے

    جواب دیںحذف کریں
  3. شیخ عبد الحق محدث دہلوی ؒ مزید لکھتے ہیں کہ کہتے ہیں کہ عمر کے طویل ہونے یا کسی اور وجہ سے آپ کا سلسلہ پانچ یا چھواسطوں سے رسول کریمﷺ تک مل جاتا ہے اور سلسلہ مداریہ کے بعض لوگ تو آپ کو بغیر کسی واسطہ کے رسول ﷺ تک پہنچا دیتے ہیں۔بعض کچھ اور کہتے ہیں لیکن یہ سب باتیں حدود شریعت سے خارج اور بے اصل ہیں۔واللہ اعلم با لصواب

    اخبار الاخیار مترجم ص 355
    مطبوعہ مدینہ پبلشنگ کمپنی

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ