Headlines
Loading...
نماز عصر کے بعد قضاۓ عمری پڑھنا کیسا ہے

نماز عصر کے بعد قضاۓ عمری پڑھنا کیسا ہے

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام اس مسٸلہ کے بارے میں کیاعصر کی نماز کے بعد قضاء نمازیں اور نفلی نمازیں پڑھ سکتے ہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

ساٸل💓👈 مولانا کونین رضا نظامی

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

_*📝الجواب بعون ملک الوھاب👇*_

عصر کی فرض نماز پڑھنے کے بعد قضا نماز تو پڑھی جاسکتی ہے لیکن نفل نماز پڑھنا جائز نہیں ہوگا، سورج غروب ہونے کا وقت قریب آنے پر یعنی جب سورج کی تیزی ماند پڑجائے صرف اسی دن کی عصر کی نماز جائز ہوگی، اس کے علاوہ نہ نفل پڑھنا جائز ہوگی اور نہ قضا نماز پڑھنا جائز ہوگا
_*📕الفتاوى الهندية (1/ 52)*_
' ثلاث ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتى ترتفع، وعندالانتصاف إلى أن تزول، وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك؛ فإنه يجوز أداؤه عند الغروب. هكذا في فتاوى قاضي خان۔ قال الشيخ الإمام أبو بكر محمد بن الفضل: ما دام الإنسان يقدر على النظر إلى قرص الشمس فهي في الطلوع كذا في الخلاصة تسعة أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها لا الفرائض. هكذا فی النهاية والكفاية فيجوز فيها قضاء الفائتة وصلاة الجنازة وسجدة التلاوة. كذا في فتاوى قاضي خان ومنها ما بعد صلاة العصر قبل التغير. هكذا في النهاية والكفاية

(واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب)

*📝کتبــــــــــــہ؛📝*
حضرت علامہ مولانا انیس الرحمٰن حنفی رضوی صاحب قبلہ 

اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ

بــتاریـخ(١٥)محرمالحرام(١٤٤١)ھــجــــری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ