Headlines
Loading...
بد فعلی کرنے والے سے رقم وصول کرنا کیسا ہے

بد فعلی کرنے والے سے رقم وصول کرنا کیسا ہے


           السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ 


کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایک لڑکی کو دو رات اپنے گھر میں چھپا رکھا تھا بہ نیت بد فعلی جب زید پکڑا گیا تو بکر نے اس پہ جرمانہ عائد کر کے زید سے جرمانہ وصولی کیا کیا یہ جائز ہے اگر جائز نہیں تو پھر کیا حکم ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم نوازش ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔
            ۔۔۔سائل محمد معراج مظفرپور

          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

        الجواب اللہم ہدایتہ الحق والصواب 


صفحہ صورت مستفسرہ میں 
تاوقتیکہ 
شہادت شرعی سے زنا ثابت نہ ہو جائے الزام لگانا جائز نہیں 
اور جو روپیہ زید سے جرمانہ لیا گیا ہے وہ ان لوگوں پر واپس کرنا لازم ہے 
ہاں !
زید اگر اقرار کرلے تو ضرور وہ ملزم ہوگا 
اور اس پر اعلانیہ توبہ واستغفار ہے پھر بھی جرمانہ لینا جائز نہ ہو گا 
(دعوت شریعت صفحہ نمبر 250 ) 

لہذا _____ ! ! ! 
جن لوگوں نے زید بے قید سے جرمانہ لیا ہے واپس کردیں اور تاوقتیکہ " زید "
اعلانیہ توبہ واستغفار نہیں کرلیتا اس کا بائیکاٹ کر یں 
اس لئے " زید " ایسی خسیس و ذلیل حرکتوں سے باز رہنے کا پکا عہد اور توبہ واستغفار کرے 

                      واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم

                  ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ

                   اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ