آج کے دور میں مہر فاطمی کیا ہوگی
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ مہر فاطمی آج کے دور میں کیا ہوگا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی جلد از جلد
الســــاٸل محمد وارث علی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
سیدہ عالم طیبہ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہری رضی اللہ عنہاکامہرشریف چارسومثقال چاندی تھی جس کاوزن ایک سوساٹھ روپیے بھرچاندی ہوتی ہے
*🖊جیساکہ الاصابہ فی تمییزالصحابہ میں علامہ ابن حجرعسقلانی قدس سرہ رقمطراز ہیں*
ومن طریق عمربن علی قال تزوج علی فاطمۃ فی رجب سنۃ مقدمھم المدینۃ وبنی بھابعد مرجعہ من بدرولھایومئذثمان عشرۃ سنۃ
ترجمہ ۔یعنی عمربن علی کےذریعے روایت آئی کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سےنکاح ماہ رجب میں کیا اوررخصتی غزوہ بدر سےواپسی کےبعدجب آپ کی عمرمبارک اٹھارہ سال کی تھی ۔۔اور مہرشریف کےمتعلق قول محقق یہ ہےکہ چارسومثقال چاندی تھی جس کاوزن ایک سوساٹھ روپیےبھرچاندی ہوتی ہے
الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ جلد چہارم صفحہ 478
*🖊جیساکہ سرکاراعلیٰ حضرت عظیم البرکت فاضل بریلوی ربہ القوی ارشادفرماتےہیں*
چارسومثقال چاندی مہر خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہاکاتھایہاں کےسکےسےایک سوساٹھ روپیےبھرچاندی ہوئی
فتاوی رضویہ شریف جلدپنچم صفحہ 508
*نئےوزن سےایک کلوآٹھ سوچھیاسٹھ گرام اوردوسوچالیس ملی گرام چاندی ہےاس مقدارچاندی کی جوقیمت ہووہ دی جائےچونکہ چاندی کی قیمت میں کمی اورزیادتی ہوتی رہتی ہےاس لئےقیمت مہرمیں بھی کمی زیادتی ہوجائےگی*
فتاوی علیمیہ جلددوم صفحہ 100باب المھر
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمدافسررضاحشمتی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ