Headlines
Loading...
درود کی جگہ ص، صلم، ع، وغیرہ لکھنا کیسا ہے

درود کی جگہ ص، صلم، ع، وغیرہ لکھنا کیسا ہے





             السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ انگلش میں نام محمد لکھتے وقت صرف ایم (.M) لکھتے ہیں اور اسی طرح نام محمد کے ساتھ درود شریف کی جگہ صرف (ص) لکھتے ہیں تو کیا ایسے لکھنا شرعاً جائز ہے؟

الســــاٸل محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شـــــــریف
_____&___________'_________________
          وعَلَيْكُم السلام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

            الجواب بعون المک الوہاب 

صورت مسؤلہ میں اسم گرامی حضرت محمد(ﷺ) کے ساتھ درود شریف کی جگہ صلعم یا عم یاص لکھنا ناجائز و سخت حرام ہے حضرت امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں پہلا وہ شخص جس نے درود شریف کا ایسااختصار کیا اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
فتاوی افریقہ کا صفحہ 40
(مخزن معلومات ص 119)
اور اسی طریقے سے صحابہ کے نام ساتھ (رض) اولیاء و بزرگان دین کے نام کے ساتھ (رح) لکھناناجاٸز و گمراہی ہے ہے

(غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح )

               واللہ اعلم و رسول اعلم

 محمد عبیداللہ خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

             اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ