Headlines
Loading...
پلاسٹک اور کانچ کی چوڑیاں پہن کر نماز ادا کرنا کیسا؟

پلاسٹک اور کانچ کی چوڑیاں پہن کر نماز ادا کرنا کیسا؟


            السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں سونے چاندی کے علاوہ کانچ پلاسٹک اور دوسرے دھاتوں کی چوڑیاں پہن کر نماز ادا کرنا کیسا ہے

           ســــاٸلہ نکہت پروین کانپور دیہات

=====================================

           وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ

               الجواب بعون المک الوہاب

سونے چاندی کے علاوہ کانچ یعنی (شیشہ) اور پلاسٹک کا زیور بھی عورتوں کو پہننا جائز ہے اور دوسری تمام دھاتوں کا زیور پہننا جائز نہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ ربہ القوی سے سوال کیا گیا کہ عورتوں کو کانچ کی چوڑیاں پہننا جائز ہے یا نہیں تو اسکے جواب میں آپ نے تحریر فرماتے ہیں کہ جائز ہے لعدم المنع شرعی بلکہ ایک عورت کے لئے سنگار کی نیت مستحب ہےــــــــــــــ واعمال الا بالنیات (بخاری شریف جلد اور صفحہ نمبر 3) بلکہ شوہر یا ماں باپ کا حکم ہو تو واجب فعرمتہ العقون ولوجوب طاعتہ الزوح فیما یرجع الی الزوجیہ حوالہ (فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ نمبر 235)اور دھاتوں کے متعلق فرماتے تحریر فرماتے ہیں کہ چاندی سونے کے سوا لوہے پیتل تانبے رنگ کا زیور عورتوں کو بھی مباح نہیں تخلیصاً (فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ 14) اور تحریر فرماتے ہیں کہ تانبا پیتل کانسہ لوہا تو عورتوں کو بھی پہننا مننوع ہےــــــــــــــ اس سے نماز انکی بھی مکروہ ہے (فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف آخر صفحہ نمبر 279) اور خاتم المحققین حضرت علامہ مولانا ابن عابد بن شامی قدس سرہ السامی تحریر فرماتے ہیں کہ التختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال و النساء 
حوالہ (درمختارجلدپنجم صفحہ نمبر 253)لھذا کانچ (شیشہ) یا پلاسٹک کی چوڑیاں پہن کر نماز پڑھنا صحیح و درست ہے اور سونے چاندی کے علاوہ اور دوسری دھاتوں مثلاً لوہا تانبا پیتل وغیرہ کی چوڑیاں پہننا ناجائز اور پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے(📗بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر 177 پی ڈی ایف فائل)
              واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ نــــــاچـــــــیــــز مـــــــحــــمــــــد شـــفــــیــــــق رضـــــا رضــــــوی 

        ٢٠ جمادی الاخرۃ ١٤٤١ھ ١٥ فروری ٢٠٢٠ء

          اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ