حائضہ عورت کے بنائے ھوئے کھانے پر فاتحہ دلانا کیسا ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلئہ ذیل کے بارے میں کہ حائضہ عورت کے بنائے ھوئے کھانے پر فاتحہ دلانا کیسا قرآن وسنت کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ھوگی
سائل محمد حامد رضا قادری بلرام پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حائضہ عورت کو کھانا پکانے سے قرآن و حدیث میں کہیں ممانعت نہیں کی گئ ہے حائضہ عورت کے ہاتھ کا پکا ہُوا کھانا بھی جائز، اُسے اپنے ساتھ کھلانا بھی جائز۔ ان باتوں سے احتراز یہود ومجوس کا مسئلہ ہے حدیث شریف میں ہے وقدکان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم یدنی راسہ الکریم لام المؤمنین الصدیقۃ رضی اللّٰہ تعالٰی عنھا وھی فی بیتھا وھو صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم معتکف فی المسجد لتغسلہ فتقول اماحائض فیقول حیضتک لیست فی یدک* سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اپنا سرمبارک دُھلوانے کےلئے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے قریب کرتے تھے اس وقت آپ گھر میں ہوتیں اور نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے اُم المومنین عرض کرتیں: میں حائضہ ہُوں۔ آپ فرماتے: حیض تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے جامع ترمذی باب ماجاء فی الحائض متںناول الشئی من المسجد مطبع مجتبائی لاہور ۱۹/۱ ایسا ہی فتاویٰ رضویہ ج4 ص 356 پر ہے { مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور}لہزا مذکورہ بالا احادیث کریمہ سے معلوم ہوا کہ حائضہ عورت کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا اور اس پر فاتحہ دلانا جائز ہے _ البتــــــــــــــــــــــــــہ بہتر ہے کہ جس کھانے پر فاتحہ دلانا ہو پہلے وضو کرلے تب کھانا پکائے
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
۱۵ رجب المرجب ١٤٤١ھ_918052167976
اســـــلامــی مـــــعــــلـومـــات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ