نماز قصر ادا کرنے کا بہترین طریقہ؟؟؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نماز قصر کیسے ادا کرینگے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمایئں مہربانی ہوگی
سائل محمد تنویر رضا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
شرعی مسافر یعنی ساڑھے ستاون میل {92/کلومیٹر} کے فاصلے پر علی الاتصال جانے والے کی نماز حالت سفر میں اگر فوت ہوگئی تو قضا ادا کرنے کی صورت میں چار رکعت والی نماز دو ہی رکعت پڑھے گا اگر چہ اقامت میں یا اپنے مقام پر واپس پہنچ کر ادا کرےفتاوی عالمگیری میں ہےأن الفائتة تقضى على الصفة التى فاتت عنه الا لعذر وضرورة فيقضى مسافر فى السفر ما فاته فى السفر ما فاته فى الحضر من الفرائض الرباعى اربعا والمقيم فى الاقامة ما فاته فى السفر منها ركعتين.جلد اول صفحہ نمبر 121/مکتبہ دارالکتاب۔حضور صدر الشریعہ تحریر فرماتے ہیں کہ ۔جونماز جیسی فوت ہوئی اس کی قضا ویسے ہی پڑھی جائے گی مثلاً سفر میں نماز قضا ہوئی تو چار رکعت والی دو ہی پڑھی جائے گی اگر چہ اقامت کی حالت میں پڑھے اور حالت اقامت میں فوت ہوئی تو چار رکعت والی کی قضا چار رکعت ہے اگرچہ سفر میں پڑھے۔ بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر 40۔ماخوذ از۔فتاوی مصدقات محدث کبیر صفحہ نمبر 54/55
فقط واللہ اعلم باالصواب
محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
موبائیل فون/9454675382
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ