تکبیر کہاں سے کہنی چاہیئے
،، السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ کے بارے میں میں کہ تکبیر کہاں سے کہی جائے امام صاحب کی دائیں جانب یا بائیں جانب سے یا بالکل سامنے سے جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد امین رضا روناھی فیض آباد یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
اقامت اما م کے داہنی طرف سے پڑھنا بہتر ہےجیسا کہ مفتی تطہیر احمد صاحب اپنی کتاب میں تحریر فرماتے ہیں کہ آج کل یہ ضروری خیال کیا جاتا ہے کہ اقامت یا تکبیر جو جماعت قائم کرنے سے قبل مؤذن لوگ پڑھتے ہیں اس میں پڑھنے والا امام کے پیچھے یا داہنی طرف ہو اور بائیں جانب کھڑے ہو کر پڑھنے کو ممنوع خیال کرتے ہیں حالانکہ تکبیر بائیں طرف سے پڑھنا بھی منع نہیں ہے۔سیدی اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اور اقامت کی نسبت بھی تعین جہت کہ داہنی طرف ہو یا بائیں طرف فقیر کی نظر سے نہ گزری۔۔ہاں اس قدر کہہ سکتے ہیں کہ محاذات امام پھر جانب راست مناسب تر ہے۔(فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ نمبر 465) (ماخوذ از غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح صفحہ نمبر 33/34)
واللہ اعلم باالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند موبائیل فون/9454675382
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ