Headlines
Loading...
شوھر نے بیوی سے کہا کہ والدین سے بات کروگی تو طلاق تو کون سی طلاق واقع ہوئی

شوھر نے بیوی سے کہا کہ والدین سے بات کروگی تو طلاق تو کون سی طلاق واقع ہوئی

۔
             السلام عليكم ورحمةالله وبركاته

 سوال زید نے اپنی بیوی ہندہ سے کہا کہ اگر تم نے میری اجازت کے بغیر اپنے ماں باپ بھائی بہن سے فون پر بات کی یا ان کے گھر گئی تو طلاق اس کے بعد بیوی ہندہ نے ان میں سے کسی کے ساتھ بات بھی کی اور ان میں سے کسی کے گھر بھی گئی تو کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں اگر ہوئی تو کونسی طلاق اور اس کا حل کیا ؟قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب عطا فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
۔
             شاہد رضا گانگھر بائسی پورنیہ (بہار)

!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

           وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

               الجواب۔بعون الملک الوھاب 

صورت مستفسرہ میں زیدکی بیوی ہندہ مذکورہ لوگوں میں سے کسی ایک سے بات کی یا ان کے گھر گئ تو طلاق واقع ہوگئ ۔ اگر ہندہ مدخولہ ہے تو طلاق رجعی واقع ہوگی اور غیرمدخولہ ہے تو ایک طلاق بائن واقع ہوگی ۔جیساکہ ایک سوال کے جواب میں استاذالفقہاء حضورفقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمدالامجدی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےھیں ،، صورت مسئولہ میں زیدکی بیوی ہندہ پر طلاق واقع ہوگئ ۔پھر اگر ہندہ زید کی مدخولہ ہے تو ایک طلاق رجعی واقع ہوئ ۔اوراگرمدخولہ نہیں ہے توایک طلاق بائن ،، فتاوی فیض الرسول جلددوم صفحہ ٢٦٧ باب الحلف بالطلاق لھذا اس کا حل یہ ہے کہ اگر مدخولہ ہے تورجعت کرلے یعنی کوئ ایساکام کرے جس سے رجعت پالی جاۓ ۔اورغیرمدخولہ ہے تو نکاح کرلے ۔

              وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

کتبه العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی 
١٠ رجب المرجب ١٤٤١ھ٦ مارچ ٢٠٢٠ ء

             اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ