مائک سے نماز ادا کرنا کیسا ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام مسٸلہ ذیل میں ایک مسجد جو کہ دو منزلہ ہے پہلی منزل میں امام صاحب جس جگہ کھڑے ہوتے ہیں انکے سر کے اوپر جالی دی ہوٸ ہے دوسری منزل پر آواز پہنچانے کیلۓ اب مسجد کے کمیٹی حضرات کا کہنا ہے کہ مسجد میں AC لگانا ہے اس لۓ جالی کو بند کر دیا جاۓ جب ان سے کہا گیا کہ دوسری منزل پر آواز کیسے جاۓگی تو ان کے جواب میں کمیٹی حضرات کہتے ہیں کہ آواز پہنچانے کے لۓ ماٸک ہے اب پو چھنا یہ چاہتے ہیں کہ جالی بند کرنا درست ہے یا نہیں ۔جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں مہربانی ہوگی
ساٸل محمد تحسین رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
آج کل کے لوگوں نے ایک دم سے نماز کو کھلواڑ بنا کر رکھ دیا ہے اور لوگوں نے جماعت میں امام کے لئے جواز کے پہلو کر لئے اور بحث و مباحثے کے ذریعے اپنے آرام کا راستہ ڈھونڈ لیا اور یہ بھی نہ سوچا کہ نماز کا اسلام میں کیا مقام ہے بے شک نماز اسلام کی پہچان ہے بے شک نماز جان اسلام روح اسلام علامت اہل ایمان ہے بے نماز پیغمبر اسلام کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور ان کے دل کا آرام ہے تو کم از کم اس اہم اسلامی فریضے اور ایسی عبادت کو جس میں بندہ ہر حال سے زیادہ اپنے رب کے قریب ہوجاتا ہے اسے کھلوار نہ بنایا جائے بلکہ جس طرح بغیر مائک کے نماز ہوتی تھی اسی طرح کریں کیونکہ مائک سے نمازپڑھنے پر علماء کا اختلاف ہے بعض نے کہا مائک کی آواز امام کی آواز ہے اور بعض کا کہنا ہے کہ لاؤڈ-اسپیکر سے نکلنے والی آواز امام کی اصل آواز نہیں ہوتی تو ظاہر ہے کہ لوگ اس خارجی آواز پر اقتداء کرتے ہیں ان سب کی نماز خراب ہو جاتی ہے(ماخوذ از غلط فہمیاں اور انکی اصلاح صفحہ نمبر 36)
✒️لہذا جالی نما نہ کیا جائے ہاں سکے تو الگ اےسی لگادیں.
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ