جنت مٹ سکتی ہے ایسا کہنا عند الشرع کیسا ہے ؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے تقریر کے دوران یہ بولدیا کے جنت مٹ سکتی ہے مگر خدا کی ذات باقی رہیگی ۔۔کیا ایسا بولنا سہی ہے ۔۔اسکا جواب قران و حدیث کے روشنی میں کرم نوازش ہوگی
اکرم رضا ۔۔پتہ ۔سات پاٹی پالگھر ممبئ مہارشڑر انڈیا
.......................................................................
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں خطیب صاحب کایہ قول غلط ہےاورغالباان کواس آیت کریمہ کےسمجھنےمیں خطاہوئی
*قال اللہ تعالیٰ :کل من علیھافان ویبقی وجه ربكذوالجلال والکرام سورہ الرحمن اس آیت مبارکہ کامطلب یہ ہےکہ سب فناہوجائیں گےسوائےعزوجل کےلیکن واضح رہےکہ سات چیزیں ایسی ہیں جنہیں فنانہیں اوروہ سات چیزیں مذکورہ آیت کریمہ سےمستثنی ہیں :عرش۔کرسی۔لوح۔قلم۔روح۔جنت اوراس میں رہنےوالے۔دوزخ اوراس میں رہنےوالےیہ سب چیزیں کل شئ ھالک سےمستثنی ہیں شرح الصدورصفحہ 133شرح فقہ اکبربحرالعلوم صفحہ 76بحوالہ کنزالریحان فی فتاوی ابی النعمان المعروف فتاوی مشاھدی صفحہ 290
لہذاخطیب صاحب اپنےاس قول سےرجوع فرمائےاورلوگوں کواس سےمتنبہ فرمائیں
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
افسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ