Headlines
Loading...
ایک میت کی دو مرتبہ نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے

ایک میت کی دو مرتبہ نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے


             اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎

 ھیں اور کچھ دوسرے علاقے میں تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر اور ایک جگہ چند بیٹوں اور عوام الناس نے جنازہ پڑھ لیا اب دوسرے بیٹے اپنے علاقے میں میت لے جا کر جنازہ پڑھ سکتے ھیں یا نہیں ؟؟؟اور اگر وہ پڑھ لیں تو ان پر شرعاً کیا حکم ھے ؟؟؟براٸے کرم ! مدلل طور پر تفصیل سے بیان فرماٸیں 

                  الســــاٸل نوازعلی فتح پورـ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
            وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

                   الجواب بعون الملک الوہاب 

جب کچھ بیٹوں نےنمازجنازہ پڑھلی تواب کوئی نہیں پڑھ سکتااس لئے کہ بیٹےبھی ولی ہوتےہیں اورحکم یہ ہےکہ ولی نےجب تک نمازنہ پڑھی ہوتب تک ہرکوئی پڑھ سکتاہے اورجب ولی نے پڑھلی تواب کسی کواجازت نہیں ہے کہ وہ نمازجنازہ پڑھےجیساکہ ہدایہ اولین میں ہےفان صلی غیرالولی والسلطان اعادالولی یعنی ان شاءوان صلی الولی لم یجزلاحدان یصلی بعدہ لان الفرض یتادی بالاول والنفل بھاغیرمشروع*ترجمہ۔۔ پس اگرولی یاسلطان کےعلاوہ نےنمازپڑھ دی توولی اعادہ کرےیعنی اگرجی چاہئےاوراگرولی نےمیت پرنمازپڑھی تواس کےبعدکسی کومیت پرنمازپڑھناجائزنہیں ہےکیونکہ فرض توپہلے کےپڑھنےسےاداہوچکاہےاوراس نمازکےساتھ نفل پڑھنامشروع نہیں ہےہدایہ اولین جلداول صفحہ 180کتاب الصلوۃ باب الجنائزبحوالہ ضیائےشریعت جلداول صفحہ 254

                واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

                محمدافسررضاحشمتی

          اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

1 تبصرہ

  1. ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ جواب ہے اللہ تعالیٰ مجیب کے علم و عمر میں بے پناہ اضافہ فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین اس بلاگ پر جتنے بھی مسائل اپلوڈ ہیں الحمدللہ ثم الحمد سب قابل تعریف ہیں اور اس کے جتنے بھی منتظمین ہیں اللہ تعالیٰ سب کو علم سے مالا مال فرمائے اور اس ویب سائٹ کو زیادہ سے زیادہ ترقی یافتہ بنائے تاکہ ہم گنہگاروں کے جو بھی سوالات ہو ہم یہی سے اخذ کر سکے
    اللہ رب العزت ہم سب کو اہلسنت و الجماعت کا پابند بنائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ