عیسائی اور نصاریٰ کیسے کہتے ہیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علما۶ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیسائی اور نصاریٰ کسے کہتے ہیں کیا آج کے دور میں جو عیسائی اور نصاری ہیں وہ کس کے امتی ہیں براۓ کرم حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرماۓ بڑی مہربانی ہوگی
فقط والسلام سائل محمد سلمان برکاتی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت عیسیٰ علیہ السلام وانجیل کےماننےوالےکوعیسائی ونصرانی کہتےہیں جیساکہ علامہ شریف الحق امجدی صاحب فرماتےہیں*جولوگ اپنےآپ کوحضرت عیسیٰ علیہ السلام کاامتی اورانجیل کاماننےوالاکہتےہیں ان کونصرانی اورعیسائی کہتےہیں فتاوی شارح بخاری جلدسوم صفحہ 125چونکہ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امت ہیں لیکن جب سرکارصلی اللہ علیہ وسلم اس دنیامیں مبعوث ہوئے توپوری دنیاسرکارکی امت ہوگئی اب امت کی دوقسمیں ہیں جس نے کلمہ پڑھ لیاوہ امت اجابت ہوگئے اورجنہوں نےکلمہ نہیں پڑھاوہ امت دعوت ہوگئے تودور حاضر عیسائی یہودی کافر ومشرک سب امت دعوت میں شامل ہیں.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ