عبدالرحمن کو رحمن کہنا از روئے شرع کیســـاھے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارٸے میں کہ کسی کا نام عبدالرحمٰن ہو تو اسے صرف رحمٰن کہنا کیسا ہےجواب عنایت فرمایں مہربانی ہوگی
ساٸل محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شریف یوپی
۔......................................................................
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
*الجواب* جس کا نام عبدالرحمٰن ہو اسے رحمٰن کہنا حرام ہے جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ اپنی کتاب انوار الحدیث میں تحریر فرماتے ہیں عبد الرحمٰن عبد الخالق عبدالمعبود عبدالقدوس یا عبدالقیوم ہو اسے رحمٰن خالق معبود قدوس قیوم کہنا حرام ہے اس لئے کہ ان کا اطلاق غیراللہ پر ناجائز ہے ہاں اگر عبدالرحیم عبدالکریم عبدالعزیز قسم کا نام ہوتو رحیم کریم عزیز بھی کہہ سکتے ہیں اس لئے کہ ان کا اطلاق غیراللہ پر جائز ہے)(بحوالہ انوارالحدیث صفحہ 258 )
واللہ اعلم باالصواب
محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
الجواب صحیح الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترلوی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ