کیا غریب نواز غوث اعظم کے بھتیجے ہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ.
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ کیا غریب نواز علیہ رحمۃ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کیا لگتے ہیں لوگ بتاتے ہیں کہ بھتیجے ہیں کیا حقیقت ہے؟ رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
سائل : محمد انیس رضا امیٹھی سلطان پور.
-----------------------------------------------------------------
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الـجـــوابـــــــ بــعــون الملکـــــ الوھاب :
ایک رشتے سے حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بھانجے ہوتے ہیں اور سرکار غوث پاک مامو لگتے ہیں اور دوسرے رشتے سے دونوں حضرات خالہ زاد بھائی ہوتے ہیں - جیساکہ حضرت مولانا محمد شاکر علی بانی سنی دعوت اسلامی اپنی کتاب " حیات سلطان الھند خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ " ص:18/ مکتبہ طیبہ / میں رقمطراز ہیں " حضرت شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی المعروف بہ غوث پاک حضرت عبداللہ الحنبلی کے پوتے ہیں اور غریب نواز کی والدہ ماجدہ بی بی ماہ نور حضرت عبداللہ الحنبلی کی پوتی ہیں ان ہر دو کے والد آپس میں بھائی ہیں اس رشتہ سے غریب نواز کی والدہ غوث الاعظم کی چچا زاد بہن ہین اور غوث پاک غریب نواز کے ماموں ہیں - ایک دوسرے رشتہ سے غریب نواز اور غوث پاک آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں - تیسرے رشتہ سے غریب نواز غوث الاعظم کے ماموں ہوتے ہیں - ان رشتوں کی مطابقت اس طرح ہوجاتی ہے کہ غوث پاک کی والدہ غریب نواز کی ننہالی رشتہ میں خالہ اور ددھیالی رشتہ میں بہن ہیں -اھ
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ مفتی اسرار احمد نوری
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ