Headlines
Loading...
کپڑے پر بچے کا پیشاب ایک درہم لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

کپڑے پر بچے کا پیشاب ایک درہم لگ جائے تو کیا حکم ہے؟


           اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

 کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اپنے بچے کو کھلارہا تھا (لاڈ و پیار ) کر ہا تھا اتنے میں بچے نے پیشاب کیا جو کہ زید کے کپڑے پر لگا لیکن صرف تری محسوس ہوٸی وہ بھی ایک درہم سے زیادہ تو اس میں امر طلب یہ ہے کہ زید کا کپڑا ناپاک ہوگیا یا نہیں جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں

ساٸل۔محمدقمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شریف یوپی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
            وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

             الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب

صورت مسؤلہ میں زیدکاکپڑاناپاک ہوگیااس کاپاک کرنافرض ہےبےپاک کیئےنمازپڑھی تونمازنہیں ہوگی کیونکہ شیرخواربچےکاپیشاب بھی نجاست غلیظہ ہےعوام میں جومشہورہیں کہ بچےکاپیشاب ناپاک نہیں ہوتامحض یہ غلط خیال ہےنجاست غلیظہ کاکیاحکم ہےنیچےملاحظہ فرمائے اورنَجاستِ غلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن میں ایک درہم سے زِیادہ لگ جائے ،تو اس کا پاک کرنا فرض ہے، بے پاک کیے نماز پڑھ لی تو ہو گی ہی نہیں اور قصداً پڑھی تو گناہ بھی ہوا اور اگر بہ نیتِ اِستِخفاف ہے تو کفر ہوا اور اگر درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے کہ بے پاک کیے نماز پڑھی تو مکروہ ِتحریمی ہوئی یعنی ایسی نماز کا اِعادہ واجب ہے اور قصداً پڑھی تو گنہگار بھی ہوا اور اگر درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنّت ہے، کہ بے پاک کیے نماز ہوگئی مگر خلافِ سنّت ہوئی اور اس کا اِعادہ بہتر ہے(بہارشریعت حصہ دوم)

                   واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

            کتبہ محمد افسر رضا سعدی عفی عنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ