Headlines
Loading...
ذبح ثانی میں بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو کیا حکم ہے

ذبح ثانی میں بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو کیا حکم ہے


                 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں عماۓ کرام کہ میں بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر بکرا ذبح کررہا تھا کہ ابھی کھال کٹکے تھوڑا سا کھون دکھا تھا بہا نہیں تھا کہ اتنے میں قصاٸ نے چھری لے لی اور اس نے بکرا پوری طور پر ذبح کر دیا لیکن میں نے اسکو بسم اللہ اللہ اکبر نہ پڑھتے سنا نہ ہونٹھ ہلتے دیکھا میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مینے جتنا ذبح کیا کہ کھال کٹی خون دکھا بہا نہیں تو کیا کھال کٹکے خون دکھنے سے جانور حلال ہوگیا کہ نہیں؟ 

                    سائل محمـد حسان 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
             وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
                  الجواب بعون الملک الوہاب

 ذابح ثانی یعنی قصائی اگر بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا بھول گیا تو ذبیحہ حلال ہے اور اگر اسے یاد تھا جان بوجھ کر بسم اللہ اللہ اکبر نہیں پڑھا تو ایسی صورت میں ذبیحہ حرام ہے ۔جیسا کہ بہار شریعت میں کتب فقہ کے حوالے سے حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ذبح کی چار رگوں میں سے تین کا کٹ جانا کافی ہے یعنی اس صورت میں بھی جانور حلال ہو جائے گا کہ اکثر کے لیے وہی حکم ہے جو کل کے لیے ہے اور اگر چاروں میں سے ہر ایک کا اکثر حصہ کٹ جائے گا جب بھی حلال ہو جائے گا اور اگر آدھی آدھی ہر رگ کٹ گئی اور آدھی باقی ہے تو حلال نہیں ۔ (عالمگیری) خود ذبح کرنے والے کو بسم اﷲ کہنا ضرور ہے دوسرے کا کہنا اس کے کہنے کے قائم مقام نہیں یعنی دوسرے کے بسم ﷲپڑھنے سے جانور حلال نہ ہوگا جبکہ ذابح نے قصداً (یعنی جان بوجھ کر)ترک کیا ہو اور دو شخصوں نے ذبح کیا تو دونوں کا پڑھنا ضروری ہے ایک نے قصداً ترک کیا تو جانور حرام ہے۔ (ردالمحتار){بہار شریعت حصہ ۱۵ ذبح کا بیان}حاصل کلام یہ ہے کہ ذبیحہ حلال ہی سمجھ آجائے گا مسلمان پر بدگمانی جائز نہیں بلکہ حسن ظن رکھتے ہوئے یہی سمجھیں گے کہ قصاب پڑھنا ہی بھول گئے تھے ناکہ جان کر نہیں پڑھے. 

                     و اللہ اعلم باالصواب 
کتبــــــــــــــــــــــــــہ محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا) ۲۵رجب المرجب ١٤٤١؁ھ_
918052167976

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ