مسبوق تکبیر تحریمہ کہکر نیت باندھے یا رکوع سجود میں چلا جائے
السلام عليكم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
تمام علماء کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں میرا ایک ســــــوال ہےکہ جب امام صاحب نماز میں قعدہ کی حالت میں ہو اور اس وقت کوئی مقتدی پہونچا تو تکبر یعنی الله اکبر بول کر ہاتھ باندھنا چاہئے یا لٹکا دینا چاہئے جب کہ نیت باندھ کر قعدہ میں جانا ہےاس لئے کہ امام صاحب قعدہ کی حالت میں ہےتشفی بخش جــــــواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
_محمد سہیل اختر رضوی۔۔۔ کرناٹک_
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللہم ہدایتہ الحق والصواب
مسبوق نے امام کو رکوع یاسجدہ یاقعدہ میں پایا تو تکبیر تحریمہ سیدھے کھڑے ہونے کی حالت میں کہے اور نیت باندھ لے پھر دوسری تکبیر کہتا ہوا شامل ہو اگر پہلی تکبیر (یعنی تکبیر تحریمہ ) کہا اور نیت باندھے بغیر اللہ اکبر کہتا ہوا رکوع یا سجود یا قعدہ میں شامل ہوا جب بھی نماز ہوجائے گی ہا ں اگر تکبیر تحریمہ کہہ کر نیت نہیں باندھا بلکہ اللہ اکبر کہتا ہوا حد رکوع تک جھک گیا تو نماز نہ ہوگی(ماخوذ بہارشریعت حصہ سوم صفحہ 136 ) لہذا مسبوق جب امام کو رکوع یاسجدہ یاقعدہ میں پائے تو حالت قیام میں تکبیر تحریمہ کہے اور نیت باندھے اور دوسری تکبیر کہتا ہوا امام سے ملے یعنی امام رکوع میں ہے تو رکوع میں سجدہ میں ہے تو سجدہ میں قعدہ میں ہے تو قعدہ میں.
واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ
الجواب صحیح فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ