حضور ﷺ کے لئے لفظ صاحب استعمال کرنا کیسا ہے
السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حضور نبی کریم ﷺ کو صاحب کہنا کیسا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
المستفتی نور محمد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
سیدی سرکار علیٰ حضرت مجد اعظم امام احمد رضا خان بریلوی علیہ رحمہ اسی طرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں حضور ﷺ پر اطلاق صاحب خود قرآن مجید میں سے ثابت ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے کہ 👇
وَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰىۚ ۞
ترجمہ تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں
(القرآن - سورۃ نمبر 53 النجم آیت نمبر 1/2)مگر نام اقدس کے ساتھ اس طرح سے لفظ صاحب کا ملانا آریوں اور پادریوں کا اشعار ہے وہ متبزل تعظیم میں لاتے ہیں جو زید و عمر کے لئے رائج ہے شیخ صاحب مرزا صاحب پادری صاحب پنڈت صاحب لہذا احتراز چاہیے ہاں یو کہا جائے کہ حضور اقدس ﷺ ہمارے صاحب ہیں آقا ہیں مالک ہیں مولیٰ ہیں(بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد 14 صفحہ نمبر 618 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی جامع مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ