صـلاۃ التسبیـح پڑھـنے کا بہـتریـن طریقـہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلوۃ التسبیح کا مکمل طریقہ بتائیں عین نوازش ہوگی آپ کی فقط والسلام
سائل عبدا السلام معینی اجمیری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
صلاة التسبیح ۔۔ اس نماز میں بے انتہا ثواب ہے بعض محققین فرماتے ہیں کہ اس کی بزرگی سن کر ترک نہ کرے گا مگر دین میں سستی کرنےوالانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا اے چچا کیا میں تم کو عطا نہ کروں کیا میں تم کو بخشش نہ کروں کیا میں تم کو نہ دوں تمہارے ساتھ احسان نہ کروں دس خصلتیں ہیں کہ جب تم کرو تو اللہ تعالی تمہارے گناہ بخش دے گا اگلا پچھلا پرانا نیا جو بھول کرکیا اور جوقصداکیا چھوٹا اور بڑا پوشیدہ اور ظاہر اسکےبعدترکیب تعلیم فرمائی پھر فرمایااگرتم سےہوسکے کہ ہر روزایک بار پڑھو تو کرو اور اگر نہ کروں تو ہر جمعے میں ایک بار اور یہ بھی نہ کروں تو ہر مہینے میں ایک بار اور یہ بھی نہ کروں تو سال میں ایک بار اور یہ بھی نہ کرو تو عمر میں ایک بار.. اور اس کی ترکیب ہمارے طور پر وہ ہے جو سنن ترمزی شریف میں بروایت عبداللہ بن مبارک رضی اللہ عنہ ہےفرماتےہیں نیت کرکےاللہ اکبرکہکر ثنا۶ پڑھےپھریہ پڑھےسبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اسمک وتعالیٰ جدّک ولاالہ غیرک پڑھےپھریہ پڑھےسبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبرپندرہ بارپڑھےاوربسم اللہ اورالحمدالخ اورسورت پڑھکردس باریہی تسبیح پڑھےپھررکوع کرے اور رکوع میں دس باریہی تسبیح پڑھےپھر رکوع سے سر اٹھائےاورتسمیع(سمع اللہ لمن حمدہ)وتحمید(ربناولک الحمد)کےبعدیہی تسبیح دس بارکہےپھر سجدے کو جائے اور سجدے میں دس باریہی تسبیح پڑھےپھر سجدے سے سر اٹھا کر دس بار یہی تسبیح پڑھےپھر دوسرے سجدے کو جائے اور اس میں دس مرتبہ پڑھےیوہیں چار رکعت پڑھے اور ہر رکعت میں 75 بار تسبیح اور چاروں میں 300 ہوٸیں اور رکوع میں سبحان ربی العظیم کےبعد اورسجدےمیں سبحان ربی الاعلی کہنے بعد تسبیحات پڑھے(غنیةالمتملی صلاة التسبیح ص ٤٣١)حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے پوچھا گیا کہ آپ کو معلوم ہے اس نماز میں کونسی سورت پڑھی جائےفرماتےہیں پہلی رکعت میں سورہ تکاثر دوسری رکعت میں سورہ والعصر تیسری رکعت میں سورہ الکافرون چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص اوربعض نےکہا(01)پہلی میں سورہ حدید(02)دوسری میں سورہ حشر(03)تیسری میں سروہ صف(04)چوتھی میں سورہ تغابن (ردالمختار)ان دونوں اقوال میں سے جو چاہے اختیار کرلےاس نمازمیں جوتسبیحات ہیں وہ انگلیوں پر نہ گنے بلکہ ہوسکے تو دل میں شمار کرے ورنہ انگلیاں دباکریعنی انگلیوں کو حرکت نہ دےاوقات مکروہ کےعلاوہ میں جب چاہے یہ نماز پڑھ سکتا ہے بہتر یہ ہے کہ ظہر سے پہلے پڑھےحضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھماسے مروی ہے کہ اس نماز میں سلام پھیرنے سے پہلےیہ دعاپڑھےاللھم اِنِی اَسٸلُکَ تَوفِیقِ اَھلِ الھُدی وَاَعمَالَ اَھلِ الیَقِین وَمُنَاصَحَةَاَھلِ التِوبَةِوَعَزمَ اَھلِ الصَبرِوَجِدَّاَھلِ الخَشیَةِوَطَلَبَ اَھلِ الرَغبَةِوتَعَبُّدَاَھلِ الوَرعِوعِرفَانِ اَھلِ العِلمِ حتّٰی اَخَافَکَ اَللَّھُمَ اِنِّی اَسأَلُکَ مَخَافةًتَحجُزُنِی عن مَعَاصِیکَ حَتّٰی اَعمَلَ بِطَاعَتِکَ عَمَلاًاَستَحِقُّ بِہٰ رِضَاکَ وحتی اُخلِصُ لَکَ النَّصِیحَةَحُبًّالَّکَ وَحَتّٰی اَتَوَکَّلُ عَلَیکَ فَی الاُمُورِحُسنَ ظَنٍّ م بِکَ سُبحٰنَ خَالِقِ النُّورُ(درمختار صلاة التسبیح)اور اس نماز کو جماعت کے ساتھ تداعی طور پر پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے یعنی تین سے زائد کی.جماعت اعلان کے ساتھ. اور اگر تین یاکم کی جماعت ہو یا اعلان کے ساتھ نہ ہو تو مکروہ نہیں(کتب فقہ)
واللہ تعالیٰ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب
کتبہ عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ