Headlines
Loading...
سنت مؤکدہ غیر مؤ کدہ کی تعریف کیا ہیں نیز دونوں میں فرق کیا ہے

سنت مؤکدہ غیر مؤ کدہ کی تعریف کیا ہیں نیز دونوں میں فرق کیا ہے


               السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

مفتیان کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کے سنت مؤکدہ اور غیر مؤ کدہ کی تعریف کیا ہیں اور ان دونوں میں کیا فرق ہےبراہ کرم جواب عنایت فرمادیں۔جزاکم اللّٰہ تعالیٰ خیرا کثیرا

                    السائل محمد الھند ـ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
            وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

                الجواب بعون الملک الوہاب

سنت مٶکدہ شریعت میں اس پر تاکید آئی بلا عذر ایک بار بھی ترک کرے تو مستحق ملامت ہے اورترک کی عادت کرے تو فاسق مردودالشہادہ، مستحق نارہے( یعنی اس کی گواہی قابل قبول نہیں وہ جہنم کا حقدار ہے) اوربعض آئمہ نے فرمایا فرمایا کہ وہ گمراہ ٹھہرایا جائے گا اورگنہگار ہے اگرچہ اس (سنت مٶکدہ)کا گناہ واجب کے ترک سے کم ہے،،تلویح میں ،، اس کا ترک قریب حرام کےہےاسکاتارک(چھوڑنےوالا)مستحق ہےکہ (مع ذاللہ)شفاعت سےمحروم ہوجاۓکہ حضورﷺنےفرمایاجومیری سنت کوترک کرےگااسےمیری شفاعت نہ ملےگی ،، سنت مٶکدہ کوسنن الہدیٰ بھی کہتےہیں سنت غیرمٶکدہ جسکوسنن الزواٸدبھی کہتےہیں ۔ اس پر شریعت میں تاکید نہیں آئی کبھی اس کو مستحب اور مندوب بھی کہتے ہیں اور نفل عام ہے کہ سنت پر بھی اس کا اطلاق آیا ہے اور اس کے غیر کو بھی نفل کہتے ہیں یہی وجہ ہے فقہاۓکرام باب النوافل میں سنن کابھی ذکرکرتے ہیں لہذا نفل کے جتنے احکام بیان ہوں گے وہ سنتوں کو بھی شامل ہونگے البتہ اگر اگر سنتوں کے لیے کوئی خاص بات ہوگی ابھی تواس مطلق حکم سے اس کو الگ کیا جائے گا جہاں استثناء نہ ہو اسی مطلق حکم نفل میں شامل سمجھیں(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 662 تا663) سنت مٶکدہ وغیرمٶکدہ میں فرق جو سنت مٶکدہ چار رکعتی ہیں مثلاچاررکعت فرض ظھرسےپہلےاسکےقعدہ اولی میں صرف التحیات ....پڑھکرکھڑاہوجاۓاگردرودپڑھاتوسجدہ سہوواجب ہوجاۓگاپھرتیسری چوتھی رکعت میں الحمدکےساتھ سورت ملاۓگاپھرقعدہ آخیرہ کرکےنمازپوری کرےگامگرغیرمٶکدہ میں جوکہ چاررکعت والی ہوپہلےقعدہ میں التحیات ودرودشریف ودعا۶ ماثورہ پڑھکرتب تیسرےقیام کےلیۓ کھڑاہوگا توثنا۶ واعوذبھی پڑے گا اس کے بعد بعد تیسری چوتھی رکعت میں الحمد کے بعد سورت بھی ملاۓ گا پھر قعدہ اخیرہ کرکےالتحیات ودرود ودعا۶ ماثورہ پڑھکرسلام پھیرےکا(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 667)نوٹ ..قلت وقت پرسنت غیرمٶکدہ سنت مٶکدہ کی طرح اداکرسکتےہیں 

                 واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 

عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ