🕋کیا روزہ بدل ہو سکتا ہے؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک مسلہ روزہ کے تعلق سے ہے ایک ضعیف عورت ہے اسکا پہلے کا بھی روزہ چھوٹ گیا ہے عمر ٨٠کے پار ھے اب طاقت نہیں ہےان کے گھر کی عورت نے پوچھا ہے کہ انکا روزہ دوسری عورت رکھ سکتی ہے یا پھر فدیہ دیا جائے گا اور کتنا فدیہ دینا ہو گا اسکی رہنمائی فرمائیں
سائل حافظ نسیم احمد اشرفی بنارس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مستفسرہ میں اگرضعف درازگی عمرکی وجہ سے ہےیعنی اتنی عمرہوچکی ہےجوحقیقتاروزہ کی قدرت نہ رکھتےہوں اور نہ آئندہ طاقت کی امیدہوں جیساکہ سوال سے ظاہر ہےتوایساشخص روزہ چھوڑدےاورہرروزہ کےبدلے فدیہ اداکرےیعنی دونوں وقت ایک مسکین کوبھرپیٹ کھاناکھلانااس پرواجب ہےیاہرروزہ کےبدلےصدقہ فطرکی مقدارمسکین کودے(فتاوی رضویہ شریف جلدچہارم صفحہ 612)اوربدائع الصنائع میں ہےوکذاکبرالسن حتی یباح للشیخ الفانی ان یفطرفی شھررمضان لانہ عاجزعن الصوم وعلیہ الفدیۃ عندعامۃ العلماءبقول تعالیٰ وعلی الذین یطیقونہ فدیۃ طعام مسکین ومقدارالفدیۃ مقدارصدقۃ الفطروھوان یطعم عن کل یوم مسکینامقدارمایطعم فی صدقۃ الفطربدائع الصنائع جلد ثانی صفحہ 97(بحوالہ فتاوی اکرمی جلداول صفحہ 195)ہاں اگربعد میں بفضله تعالیٰ صحت یاب ہوگیاتو اس پر روزہ رکھنافرض ہوگا اگرنہیں رکھےگا توگنہگارہوگا
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ