Headlines
Loading...
انجانے میں سور کا گوشت کھا لیا تو کیا حکم ہے

انجانے میں سور کا گوشت کھا لیا تو کیا حکم ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ ایک مسلمان بھائی کو غلطی سے سور کا گوشت کھلایا ہے وہ آدمی ابھی کیا کریں اس کےلئے شریعت میں کیا حکم ہے جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں حوالہ کے ساتھ عنایت فرمائیں جلد از جلد مہربانی ہوگی المستفی محمد تعلیم رضا احمد نگر مہاراشٹر

       جواب

اس آدمی کے لیے حکم یہ ہے کہ توبہ استغفار کرے کیونکہ انجانے میں کھایا ہے اس لیے اس پر کوئی سخت حکم نہیں لگے گا ورنہ خنزیر کے گوشت کا حرام ہونا قرآن مجید سے ثابت ہے اور قرآن میں متعدد جگہوں پر آیا ہے وحرم لحم الخنزیر ، انجانے میں گناہ ہوجانے کے متعلق حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب اپنے گھر سے نکلتے تو کہتے شروع ﷲ کے نام سے ﷲ پر بھروسہ کرتا ہوں خدایا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس سے کہ ہم پھسلیں اور بہکیں یا ستائیں یا ستائے جائیں یا جہالت کریں یا ہم پر جہالت کی جائے

(احمد،ترمذی،نسائی)
اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے ابوداؤد،ابن ماجہ کی روایت یوں ہے کہ ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میرے گھر سے رسول ﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کبھی نہ نکلے مگر آسمان کی طرف نگاہ اٹھائے ہوئے پھر کہتے الٰہی میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ بہکوں یا بہکایا جاؤں یا ظلم کروں یا ستایا جاؤں یا جہالت کروں یا مجھ پر جہالت کی جائے شرح یعنی اس نکلنے کی ابتداء ﷲکے نام سے کرتا ہوں تاکہ نکلنا برکت والا ہو۔ بلا ارادہ--- گناہ ہو --- جانا ذلت ہے اور ارادۃً قصدًا گناہ کرنا ضلالت یا گناہ صغیرہ ذلت ہے گناہ کبیرہ ضلالت یا عملی غلطی ذلت ہے اور اعتقادی غلطی ضلالت (مرآۃ المناجیح جلد 4 صفحہ 45 نعیمی کتب خانہ ) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ

۸ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری ۳ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی پنجشنبہ

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ