حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق کہا ہوئی؟؟
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
۔
۔کیا فرما تے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ آدم علیہ السلام کی تخلیق جنت میں ہوئی ہیں اور بکر کہتا ہے کہ جنت میں نہیں ہوئی ہے تو دونوں میں سے کس کی بات صحیح ہے ۔۔حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔۔
سائل مشرف رضا مدھوبنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
صورت مسٶلہ میں بکرکاقول درست ہےکہ حضرت آدم کی تخلیق خانہ کعبہ کی جگہ پرہوٸی جیسا کہ صدرالافاضل حضرت علامہ سیدنعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام جمعہ کےدن اس جگہ کتم عدم سےمنصہ وجودمیں آۓجہان آج خانہ کعبہ ہے تفسیرنعیمی جلداول صفحہ 309(بحوالہ اسلامی حیرت انگیزمعلومات صفحہ 57)
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف
ہومیو پتھک دوا کا استعمال کر ناکیسا ہے
جواب دیںحذف کریںمحمد مختار عالم مدھو بنی