Headlines
Loading...
پہلی رکعت میں ایک سجدہ چھوٹ جائے تو کیا حکم ہے

پہلی رکعت میں ایک سجدہ چھوٹ جائے تو کیا حکم ہے


            اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

 السول حالت نماز میں پہلی رکعت میں ایک سجدہ کیا اور دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا اور یاد آیا کی ایک سجدا کیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے

  السائل👈ثاقب رضا اویسی مقام دوست پور سلطان پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

                الجواب بعون الملک الوہاب 

اگر پہلی رکعت کا سجدہ چھوٹ گیااورکھڑےہونےکےبعدیادآیاتواسکوچاہیۓکہ دوسری رکعت میں دوسجدےاداکرنےکےبعدپہلی رکعت کاچھوٹاہواسجدہ کرےپھرالتحیات پڑھکرسجدہ سہوکرےاگردورکعت والی نمازہے اوراگرچاروالی ہے توقعدہ آخیرہ میں بعدتحیات سجدہ کرے اورنمازپوری کرے(مساٸل سجدہ سہو)یاکسی رکعت کاسجدہ رہ گیااورآخرمیں یادآیاتوآخیری رکعت کے دوسجدہ کرنےکےچھوٹاہواسجدہ کرے پھرالتحیات پڑھکرسجدہ سہو کرےاورسجدہ کےپہلے افعال باطل نہیں ہونگے(یعنی پہلارکوع وسجود وغیرہ میں کوٸی خرابی نہیں آۓگی وہ سب باقی رہےگا)البتہ چھوٹاہواسجدہ قعدےسےپہلےکرے اگربعدمیں یعنی التحیات کےبعدمیں کیاتویہ قعدہ جاتارہےگادوبارہ قعدہ کرناپڑےگا(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 711(دعوت اسلامی)

عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ