کیا باپ اپنے بیٹی کا نکاح پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟؟؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارٸے میں کہ زید اپنے بیٹا یا اپنی بیٹی یا اپنے بھاٸی یا بہن کا نکاح خود پڑھا سکتا ہےبراۓمہربانی اس سوال کاتسلی بخش جواب عطافرماٸیں وشکریہ کاموقع عنایت کریں
ساٸل محمدقمرالدین قادری بمقام گیناپورضلع بہراٸچ شریف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں زید اپنی بیٹی بھتیجی بھانجی کا نکاح پڑھا سکتا ہےجیسا کہ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ کا نکاح حضرت علی کے ساتھ خود پڑھایاسیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا کے نکاح کی تفصیل طویل ہے اس کا آخری حصہ ملاحظہ کریں جب سیدہ فاطمہ کے نکاح کے پیغامات آئے تورب طرف سےآپ پر وحی آئی اورحضورﷺاس میں مستغرق ہوگۓ اسکے بعدجب وہ کیفیت دورہوٸی اورحضورﷺنے اپنے حال میں آۓ توفرمایا،،اۓ انس رضی اللہ عنہ - رب العرش کے پاس سے میرے حضورجبراٸیل علیہ السلام آۓ اورکہاکہ حق تعالیٰ ارشادفرماتاہے فاطمہ کانکاح علی کے ساتھ کردوتواۓ انس جاٶ اورحضرت ابوبکروعمروعثمان وطلحہ وزبیراورجماعت انصارکوبلالاٶ جب یہ سب حاضرہوگۓ توحضورﷺنے بلیغ خطبہ پڑھاپھرحمدالٰہی میں فرمایااس پررب العزت کی حمدوثناہے اورنکاح کے ترغیب دی اسکے بعدفاطمہ کانکاح حضرت علی کے ساتھ چارسومثقال چاندی پرمہرعقدباندھااورفرمایا،،اۓ علی تم قبول کرتے ہواورراضی ہو? حضرت علی نے عرض کیامیں نے قبول کیااورمیں راضی ہوں -پھرحضورﷺ نے ایک طباق کھجوروں کالیااورجماعت صحابہ پربکھیرکرلٹایا- اس بناپرفقہا۶ کی ایک جماعت کہتی ہے کہ شکروبادام کابکھیرکرلٹاناعقدنکاح کی ضیافت میں مستحب ہے (مشکوة)مدارج النبوت حصہ دوم صفحہ 108تا109اسی طریقے سے اپنی بھتیجی بھانجی کا بھی نکاح پڑھا سکتے ہیں
واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ