وضو کا گرا ہوا پانی پاک ہے یا ناپاک؟؟ ؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
دوران وضو جو پانی گرتا ہے کیا وہ ناپاک ہوتا ہے یا پاک ؟ اور اس کے چھینٹے کا کیا حکم ہے ؟مع حوالہ جواب دیں
محمد رضا نوری۔ بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
دوران وضو۶جوپانی گرتاہےوہ پاک ہےمگرپاک کرنےوالانہیں
جسکوما۶مستعمل کہتےہیں جیساکہ علامہ حسن بن عمّارشرنبلالی رحمةاللہ علیہ فرماتے ہیں طاہرغیرمطہروھومااستعمل لرفع حدث اولقربة کالوضو۶ علی الوضو۶ بنیتہ ویصیرالما۶مستعملابمجرّدہ انفصالہ عن الجسدنورالایضاح کتاب الطہارة صفحہ 18رہی بات ما۶مستعمل کے چھینٹوں کی تو ایسا نہیں ہے کہ اس سےجسم پرپڑجانےکی وجہ سےوضو۶ میں کمی آجائے گی یا کپڑے میں کوئی خرابی آگئی البتہ بچنا بہتر ہے افضل ہےجیسا کہ اسی کتاب میں آگے کہا گیا آداب(مستحبات وضو۶) وضو میں الجلوس فی مکان مرتفع یعنی بلند جگہ پر بیٹھے کرےایضا (آداب الوضو۶)صفحہ 30اس میں حکمت یہی ہے کہ وضو کے گرنے والے پانی کی چھٹیوں سے بچے گا
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ