Headlines
Loading...
امام امامت کی نیت کس طرح سے کرے گا؟؟؟

امام امامت کی نیت کس طرح سے کرے گا؟؟؟


                السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  اگر امام امامت کررہا ہے تو امام کس طرح نیت کرے گا حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

    سائل حافظ اعجاز احمد نظامی گورکھپوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

           الجواب بعون الملک بعون الملک 

صورت مذکورہ میں امام جس وقت کی نماز پڑھا رہا ہو اس وقت کا نام لے مثلاً اگر فجر کی فرض نماز کی امامت کررہا ہے تو یوں کہے " نیت کی میں نے دو رکعت نماز فرض فجر کی اللہ تعالیٰ کے لئے مونھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر " اسی طرح اور باقی دوسری نمازوں کو قیاس کرلیا جائے اور جس طرح مقتدی اپنی نیت میں کہتا ہے کہ "پیچھے اس امام کے" تو اس طرح امام کو کہ "ساتھ ان مقتدیوں کے" کہنے کا شریعت طاہرہ نے حکم نہیں دیا -جیساکہ حضور فقیہ الملت والدین مفتی جلال الدین احمد قبلہ امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان ارشاد فرماتے ہیں کہ مقتدی کی نماز صحیح ہونے کے لئے امام کو امامت کی نیت ضرور نہیں - البتہ اگر مقتدی عورت ہو اور وہ کسی مرد کے محاذی کھڑی ہوجائے اور وہ جنازہ کی نماز نہ ہو تو اس صورت میں اگر امام نے امامت زن کی نیت نہ کی تو اس عورت کی نماز نہ ہوگی - الاشباہ والنظائر صفحہ 15/ میں ہے کہ و تصح الامامۃ بدون نیتھا - الا اذا صلی خلفہ نساء فان اقتداء ھن بہ بلا نیۃ الامام للامامۃ غیر صحیح "اھ اور غمز العیون ج:1/ص:63/ میں ہے کہ عموم کلامہ متناول لصلاۃ الجنازۃ مع ان نیۃ امامتھا فیھا لیست شرطا فی صحۃ اقتدائھا اجماعا کما فی الخلاصۃ اھبحوالہ احکام نیت ص:21/ شبیر برادرز اردو بازار لاہوراور فتاوی فیض الرسول میں تحریر فرماتے ہیں کہشرع نے امام کو نماز کی نیت میں "ساتھ ان مقتدیوں کے" کہنے یا نیت کرنے کا حکم نہیں فرمایا ہےاھ( ج:1/ص:252/ شبیر برادرز اردو بازار لاہور) معلوم ہوا کہ امام کو مرد مقتدی کی امامت کی نیت ضروری نہیں البتہ عورت مقتدی کی امامت کی نیت نماز جنازہ کے علاوہ دیگر نمازوں میں ضرور ہے اور اسکے لئے اتنا کافی ہے کہ دل میں ارادہ کرے کہ میں اس عورت کا امام ہوں زبان سے کہنا کوئی ضروری نہیں -

                واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ (22---اپریل ---2020---بروز بدھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ