Headlines
Loading...
پیارے آقا ﷺ معراج سے کیا کیا تحفے میں لائے تھے

پیارے آقا ﷺ معراج سے کیا کیا تحفے میں لائے تھے


             السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ.

ایک سوال : میرے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم معراج سے کون کون سا تحفہ لائے تھے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی فقط والسلام

           . سائل : محمد عارف خاں 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
         وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

             الجواب بعون الملک الوہاب 

سیرت مصطفی میں مذکور ہے کہ " بارگاہ الہی میں بے شمار عطیات کے علاوہ خاص تین انعامات مرحمت ہوئے جن کی عظمتوں کو اللہ و رسول جل و علا و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے سوا کون جانتا ہے (1) سورۂ بقرہ کی آخری آیتیں (2) یہ خوشخبری کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلم کی امت کا ہر وہ شخص جس نے شرک نہ کیا ہو بخش دیا جائے گا (3) امت پر پچاس (50) وقت کی نماز " اھ( ص:734/ مکتبۃ المدینہ کراچی) اور ایسا ہی اسلامی حیرت انگیز معلومات صفحہ 233/ الھدیٰ پبلیکیشنز / میں ہے - یاد رہے کہ پچاس وقت کی نماز حضرت موسیٰ کلیم اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے بار بار کم کرانے کی وجہ سے پانچ (5) وقت کی رہ گئی مگر اللہ ربّ العزت اپنے فضل و کرم سے پانچ وقت کی نماز پڑھنے والے کو پچاس وقت کی نماز پڑھنے کا ثواب عطا فرماتا ہے - اھ

                   واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ