Headlines
Loading...
قبر پر اذان دینا از روئے شرع کیسا ہے

قبر پر اذان دینا از روئے شرع کیسا ہے


            اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے پر کہ قبر پرآذان دینا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی حضرت

              سائل محمد وسیم رضا الھند 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

            الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

اسی طرح سے فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ قبر پر بعد دفن میت اذان دینا صرف جائز نہیں بلکہ مستحب ہےجیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے رسالہ مبارکہ ایذان الاجرفی اذان القبر میں پندرہ دلیلوں سے ثابت فرمایا ہے کہ قبر پر آذان دینا مستحب ہے اور حدیث شریف میں ما من شی انجی من عذاب اللہ من ذکراللہ: یعنی کوئی چیز ذکر خدا کو زیادہ عذاب خدا سے نجات بخشنے والی نہیں (مسند امام احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ نمبر 239) اور حدیث شریف میں ہے  اذا اذن المؤذن ادبرالشیطن ولہ حصاصیعنی جب مؤذن اذان کہتا ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے  (مسلم شریف صفحہ نمبر 167) اور اسی طرح سے دوسری حدیث شریف میں ہے اذا اذن فی قرية امنها الله من عذابه فى وذلك اليومیعنی جب کسی بستی میں آذان دی جائے تو اللہ تعالیٰ اس دن اسے اپنے عذاب سے امن دیتا ہے (المعظم الکبیر للطبرانی جلد 1 صفحہ نمبر 255)ملاّ علی قاری علیہ الرحمۃ الباری فرماتے ہیں فان الا نکارا کلھا نعفتہ لہ فی تلک البار ترجمہ :ذکر جس قدر ہیں سب میت کو قبر میں نفع بخشتے ہیں لہذا آذان بھی ذکر الٰہی ہے تو اس سے بھی میت کو فائدہ پہنچتا ہے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آذان قبر کے سات فائدے شمار فرمائے ہیں(1) بعونہ تعالیٰ شیطان رجیم کے شر سے پناہ(2) بدولت تکبیر عذاب قبر سے امان (3) جواب سوال یاد آجانا (4) بدولت آذان دفع وحشت(5) ذکر اذان کے باعث عذاب قبر سے نجات پانا (6) بہ برکت ذکر مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نزول رحمت(7) زوال غم و حصول سرور وفرحت (فتاوٰی رضویہ جلد 2 صفحہ نمبر 556) اور حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا من استطاع معکم ان یعفع اخاء فلینفعہ یعنی تم سے جس سے ہو سکے کہ اپنے مسلمان بھائی کو نفع پہنچائے تو لازم و مناسب ہے کہ پہنچائے (مسند امام احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ نمبر 256)(بحوالہ فتاوٰی فقیہ ملّت جلد 1 صفحہ نمبر 90)

                 واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ