Headlines
Loading...
کیا سارا دن ناپاک رہنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟؟؟

کیا سارا دن ناپاک رہنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟؟؟

              السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کیا پورا دن ناپاک رہنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی

                   سائل محمد توصیف رضا 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
             وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

               الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

جنابت کی حالت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا البتہ نماز نہ پڑھنے کے سبب گنہگار ہوگا") فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں جنابت کی حالت میں صبح کی یا سارا دن جنابت کی حالت میں رہا روزہ نہ گیا کہ طہارت شرط صوم نہیں مگر اتنی دیر تک قصداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو حرام وگناہ ہے درمختار میں ہے أوأ صبح جنبا وان بقی کل الیوم (جلد سوم صفحہ 372 )اور بحرائق میں ہے لو اصبح جنبا لا یضرہ کذا فی المحیط باب مایفسد الصوم وما لایفسدہ (جلد دوم صفحہ 273)اور حاشیہ الطحطاوی باب فی بیان مالا یفسد الصوم میں ہے اواصبح جنبا ولو استمر علی حالتہ یوما أوأ یا مالقولہ تعالی فالئن باشر وھن لا ستلزام جواز المباشرۃ الی قبیل الفجر وقوع الغسل بعدہ ضرورۃ وقولہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم وانا اصبح جنبا وانا اریدالصیام واغتسل واصوم صفحہ 362 اور اعلیٰ حضرت محدث بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں وہ شخص نمازیں عمداً کھونے کے سبب سخت کبائر کا مرتکب اور عذاب جہنم کا مستوجب ہوا مگر اس سے روزے میں کوئ نقص وخلل نہ آیا طہارت باجماع ائمہ اربعہ شرط صوم نہیں ہاں بوجہ ارتکاب کبیرہ اس کی نورانیت بالصوم میں فرق آئے گا نہ اس لئے کہ جنب تھا بلکہ اس لئے کہ نماز فوت کی اھ (فتاویٰ رضویہ جلد چہارم صفحہ 615 )ماخوذ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد اول روزہ کا بیان صفحہ 468 ایساہی فتاویٰ فیض الرسول جلد اول روزہ کا بیان صفحہ 514 پرہے) 

                      واللہ اعلم باالصواب 

محمد ریحان رضا رضویفرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487

2 تبصرے

  1. السلام وعلیکم
    سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بار میں کیا روزہ کی حالت میں خوشبو لگا نے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں مہر بانی ہوگی

    سائل محمد سراج قادری

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. 7052569971
      اس نمبر پر رابطہ کریں آپ ان شا اللہ تعالیٰ بہت جلد جواب دیا جائے گا آپ کو

      حذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ