کافر اگر مسلمان ہو گیا تو کیا اسے زمانہ کفر کی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ تمام علماء کرام خیروعافیت کے ساتھ ہوں گے بعد سلام عرض خدمت یہ ہے کہکیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کوئی کافر اگر پہلے کفر کی حالت میں تھا اور اب وہ مسلمان ہوگیا تو زمانہ کفر میں جو زکوۃ تھی تو اس کو ادا کرنی ہوگی یا نہیں برائے کرم جواب بحوالہ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد تنویر رضا قادریبریلی شریف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
زکوٰۃ واجب ہونےکیلئے کچھ شرائط بیان کئے ہیں شرع نے اوران شرائط میں ایک شرط ہےمسلمان ہونایعنی کافرپرزکوٰۃ فرض نہیں ہےاگر کوئی کافرتھاپھر مسلمان ہوگیا تواس پر یہ نہیں کہ وہ زمانئہ کفرکی زکوٰۃ اداکریں جیساکہ سرکارصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیںکہ کافرپرزکوٰۃ واجب نہیں یعنی اگرکوئی کافرمسلمان ہواتواسےیہ حکم نہیں دیاجائےگا کہ وہ زمانئہ کفرکی زکوٰۃ اداکریں ردالمختارکتاب الزکاۃ جلدسوم صفحہ 207اورآگے فرماتےہیں کہ معاذاللہ کوئی مرتدہوگیاتوزمانئہ اسلام میں جوزکوٰۃ نہیں دی تھی ساقط ہوگئفتاوی ھندیہ کتاب الزکاۃ الباب الاول جلداول صفحہ 171بحوالہ بہارشریعت جلداول حصہ پنچم صفحہ 875مکتبۃ المدینہ
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ